Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سکھر زون کو تحلیل کردیا اور سکھر زون کو سکھر ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے ایم کیوایم سکھر ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر سمیت 16 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سکھر زون کو تحلیل کردیا اور سکھر زون کو سکھر ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے ایم کیوایم سکھر ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر سمیت 16 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا
 Posted on: 2/14/2016
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سکھر زون کو تحلیل کردیا اور سکھر زون کو سکھر ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے ایم کیوایم سکھر ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر سمیت 16 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا 
سکھر سٹی کے تین سیکٹر A,B,C کو تحلیل کرکے 16 یونین کمیٹیز میں جبکہ پنو عاقل سیکٹر اور روہڑی سیکٹر کو ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹیوں میں تبدیل کردیا گیا 
سکھر زون کے پنو عاقل اور روہڑی سیکٹرز کے یونٹوں کو بھی وارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے
سکھر میں جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے ہمیشہ حق پرستی کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کو نہ صرف اپنایا ہے بلکہ اس کے فروغ کیلئے اپنے تن، من اور دھن کی بازی بھی لگائی ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان 
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف چاروں جانب سے ہر سطح کی سازشیں اور پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان
ڈسٹرکٹ سکھر کے نومنتخب ڈسٹرکٹ آرگنائرز شہزادہ گلفام ، جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزرز میں عمران الطافی،اعجاز احمد کھوسو ، فنانس سیکریٹری سراج احمد خان ، آفس سیکریٹری فخر الدین ، سیکریٹری نشر واشاعت محمد نعیم قریشی اور دیگر آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں 
سکھر ۔۔۔ 14؍ فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم سکھر زون کو تحلیل کردیا ہے اور سکھر زون کو سکھر ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے ایم کیوایم سکھر ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر سمیت 16رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ۔تنظیم نو کے سلسلے میں مزید اعلانات کے مطابق ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سکھر کے پانچ سیکٹرز میں سے سکھر سٹی کے تین سیکٹر A,B,Cکو تحلیل کرکے 16یونین کمیٹیز میں تبدیل کردیا گیا ہے ، پنو عاقل سیکٹر اور روہڑی سیکٹر کو ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اسی طرح سکھر زون کے پنو عاقل اور روہڑی سیکٹر ز کے یونٹوں کو وارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ یہ اعلانات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے گزشتہ روز سکھر میں منعقد کئے گئے ایم کیوایم سکھر کے ذمہ داران و کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جس میں ذمہ داران و کارکنان اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، اقبال مقدم اور محمد حسین بھی موجود تھے ۔ تنظیم نو کے مطابق ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سکھر کے نومنتخب ڈسٹرکٹ آرگنائرز شہزادہ گلفام ، جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزرز میں عمران الطافی،اعجاز احمد کھوسو ، فنانس سیکریٹری سراج احمد خان ، آفس سیکریٹری فخر الدین ، سیکریٹری نشر واشاعت ممد نعیم قریشی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں محمد فرید صدیقی ، آفتاب الدین خان ، محمد اقبال عباسی ، محمد نعیم بندھانی ، محمد شاہد شیخ ، سید مطلوب حسین زیدی ، انور علی ملک ، عنایت اللہ خان ، محمد شکیل خان اور محمد جنید اعظم شامل ہیں ۔تنظیم نو کے اعلانات کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکھر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے ہمیشہ حق پرستی کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کو نہ صرف اپنایا ہے بلکہ اس کے فروغ کیلئے اپنے تن ، من اور دھن کی بازی بھی لگائی ہے جس پر ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سکھر کا ایک ایک کارکن زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سکھر کی تنظیم کے سلسلے میں خفیہ رائے شماری کرائی گئی ہے اور اس کے بعد زیادہ ووٹوں سے منتخب ہونے والے ذمہ داران کے انٹرویوز لئے گئے اور پھر ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم میں تنظیم نو کے عمل میں ایک ایک کارکن کی رائے لی جاتی ہے اور کارکنوں کی رائے کو سامنے رکھ کر ہی فیصلے کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف چاروں جانب سے ہر سطح کی سازشیں اور پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں اور جو سازشی عناصر یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ، غیر جمہوری اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے وہ ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت میں کمی لے آئیں گے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور انشاء اللہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ماضی کی طرح ان الزامات اور پروپیگنڈوں میں بھی سرخرو ہوگی اور ایم کیوایم مخالفین کوہزیمت اٹھانی پڑے گی اور ایک مرتبہ پھر ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی صلاحیتوں کو ملک کے مفاد میں استعمال کرنے کے بجائے ٹھکرایا جارہا ہے ، ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاجارہا ہے ، جناب الطاف حسین کی زبان بندی کردی گئی ہے اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنوں کی حب الوطنی پر شکوک کااظہار کیاجارہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ۔ عامر خان نے ڈسٹرکٹ سکھر کے منتخب آرگنائزر ، جوائنٹ آرگنائزر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے کے مطابق تحریکی پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ 


1/10/2025 6:04:26 PM