ذمہ داران یا کارکنان، شناختی کارڈ، بنک اکاؤنٹ یا کرائے کے مکان کے حصول کیلئے کسی بھی انجان شخص کی سفارش ہرگز نہ کریں، رابطہ کمیٹی کی ہدایت
کسی بھی حوالہ سے انجان افراد یا جن کے کردار سے وہ بخوبی واقف نہ ہوں ان کیلئے اپنا ریفرنس دینے یا سفارش کرنے سے مکمل طور پر گریز کیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 13؍ فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شناختی کارڈ، بنک اکاؤنٹ یا کرائے کے مکان کے حصول کیلئے کسی بھی انجان شخص یا جن کے کردار سے وہ بخوبی واقف نہ ہوں کی سفارش ہرگز نہ کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، ذمہ داروں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے عوام کے جائز مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کریں اور حتی المقدور عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں تاہم نادرا کے شناختی کارڈ، بنک اکاؤنٹ ، کرائے کے مکان یا دیگر حوالہ سے کسی بھی انجان شخص جنہیں وہ اچھی طرح نہیں جانتے ، انکی ہرگز سفارش نہ کریں اور کسی بھی حوالہ سے انجان افراد یا جن کے کردار سے وہ بخوبی واقف نہ ہوں ان کیلئے اپنا ریفرنس دینے یا سفارش کرنے سے مکمل طورپر گریز کریں ۔