معروف میوزک کمپوزر روبن گوش کی فنی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، الطاف حسین
روبن گوش کے انتقال سے دنیائے موسیقی میں پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پر نہیں ہوسکے گا، الطاف حسین
لندن۔۔۔13، فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برصغیر کے معروف میوزک کمپوزر روبن گوش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ روبن گوش ، پاکستان کی معروف ادکارہ شبنم کے شوہر اور شہرت یافتہ میوزک کمپوزر تھے جنہوں نے یادگار گانوں اور نغموں کی دھنیں بناکردنیائے موسیقی میں اپنا علیحدہ مقام بنایا اور روبن گوش کے انتقال سے دنیائے موسیقی میں پیدا ہونے والا خلا ء آسانی سے پرنہیں ہوسکے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فن موسیقی کیلئے روبن گوش کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ روبن گوش کی فنی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ روبن گوش کے سوگوارلواحقین اور ان کے چاہنے والوں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔