Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ویلنٹائن ڈے ، پیار ومحبت کے اظہار کے دن کے طورپر منایاجاتا ہے، الطاف حسین


ویلنٹائن ڈے ، پیار ومحبت کے اظہار کے دن کے طورپر منایاجاتا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/14/2016
ویلنٹائن ڈے ، پیار ومحبت کے اظہار کے دن کے طورپر منایاجاتا ہے، الطاف حسین
میرا بھی اپنے کارکنان وعوام سے پیار ، محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ایسے معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں مذہب ، مسلک اور قومیت کی بنیاد پر کوئی کسی سے نفرت نہ کرے ،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مہاجروں سمیت تمام مظلوموں پر آزمائشوں اورامتحانات کا سلسلہ ختم کرے اور
ایسے حالات پیدا کردے کہ پاکستان سمیت تمام عالم آباد رہے ،الطاف حسین
دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو الطاف حسین کی جانب سے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کی مبارکباد
لندن۔۔۔13، فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کو ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک میں ایسے معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں مذہب ، مسلک ، عقیدے اور قومیت کی بنیاد پر کوئی کسی سے نفرت نہ کرے ، سب آپس میں پیار محبت اور یگانگت کے ساتھ زندگی بسر کریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے ، ایک ریت ہے جس نے ترقی یافتہ ممالک میں جنم لیا لیکن آج یہ ریت نہ صرف دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل چکی ہے بلکہ ایک تہوار کے طورپر بھی منایاجاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ویلنٹائن ڈے کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ویلنٹائن نامی ایک بزرگ اپنے علاقے میں ہرسال شادی شدہ یا منگی شدہ جوڑوں کا دن منایاکرتے تھے جہاں میاں بیوی اور دیگر جوڑے ایک دوسرے سے نہ صرف پیار ، محبت ، انسیت اورلگاؤ کااظہارکیاکرتے تھے بلکہ اس دن کی مناسبت سے ایک دوسرے کو مبارکباد اور تحائف بھی دیا کرتے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے ، پیار ومحبت کے اظہار کے دن کے طورپر منایاجاتا ہے ۔ میرا بھی اپنے کارکنان وعوام سے پیار ، محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے لہٰذا اس نسبت سے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، منتخب عوامی نمائندوں، تمام شعبہ جات ، زونوں ، سیکٹروں ، یونٹوں کے ذمہ داروں ، کارکنان اور ہمدرد عوام کو دل کی گہرائیوں سے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے مشہور زمانہ شعر ’’ سائم سدائیں کرے ، متھے سندھ سکار۔۔۔دوست مٹھا دلدار عالم سب آبا د کرے ‘‘ کی روشنی میں دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مہاجروں سمیت تمام مظلوموں پر آزمائشوں اورامتحانات کا سلسلہ ختم کرے اور ایسے حالات پیدا کردے کہ پاکستان سمیت تمام عالم شاد وآباد رہے ، سب کو خوشیاں نصیب ہوں، مہاجروں کو بھی خوشیاں ، امن وسکون ملے اور اللہ تعالیٰ سب کا دامن خوشیوں سے بھردے۔ (آمین)انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کی 38 سالہ جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے تمام شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، زخمی ہونے والے کارکنان کو صحتیاب کرے اورلاپتہ ساتھیوں کے بارے میں پتہ چل جائے کہ وہ کہاں اورکس حال میں ہیں۔

1/10/2025 6:15:48 PM