Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کرناشہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی


عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کرناشہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
 Posted on: 2/10/2016
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کرناشہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسی سطح پر بھی کراچی کے عوام کو نہیں دیاجارہا ہے، ارکان سندھ اسمبلی 
کے الیکٹر ک پر عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں میں عوامی مفاد عامہ کو اولیت دے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ براہِ راست صارفین کو پہنچائے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کے الیکٹرک اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے برعکس شہریوں کو بجلی نرخ کم کرکے ریلیف دینے سے جان چھڑا رہی ہے، ارکان سندھ اسمبلی 
حکومت کے الیکٹر ک کوبجلی کے نرخوں میں کمی کا فی الفور پابند کرے ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔10، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود7 ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کرناشہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوؤں کی نفی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسی سطح پر بھی کراچی کے عوام کو نہیں دیاجارہا ہے اور کے الیکٹرک بھی اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے برعکس شہریوں کو اس ضمن میں ریلیف دینے سے جان چھوڑا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب جب کہ کے الیکٹرک کو عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مسلسل فائدہ پہنچ رہا ہے تو اسے شہر میں اپنی ٹرانسمیشن لائنوں کی دھلائی اور فرسودہ نظام کی تبدیلی پر توجہ دینی چاہئے اورا س کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخ کم کرکے اپنے صارفین کو فائدہ بھی پہنچانا چاہئے تاکہ شہریوں کا اعتماد کے الیکٹرک پر بحال ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی کے الیکٹر ک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں اور آئے روز احتجاج پر مجبور ہوتے ہیں جو اس بات کاثبوت ہے کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سے عوامی کااعتماد اٹھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ کے الیکٹر ک اپنی پالیسیوں میں عوامی مفاد عامہ کو اولیت دے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ براہِ راست صارفین کو پہنچائے ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹر ک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ربجلی کے نرخوں میں ر یلیف کی عدم فراہمی کا نوٹس لیاجائے اور کے الیکٹر ک کوبجلی کے نرخوں میں کمی کا فی الفور پابند کیاجائے ۔ 

1/10/2025 8:50:22 PM