ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اتوار 14 فروری کوایم کیوایم امریکہ کا جنرل ورکرزاجلاس طلب کرلیا
اجلاس ایم کیوایم امریکہ کے تنظیمی امور کی بہتری کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے
اجلاس اتوار 14 فروری کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا
جنرل ورکرز اجلاس امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں بیک وقت ہوگا
تمام کارکنان اپنے اپنے شہروں میں مواصلاتی نظام کے تحت اس اجلاس میں شریک ہوں گے
قائد تحریک الطاف حسین بیک وقت ہونے والے اس جنرل ورکرز اجلاس سے لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے
لندن ۔۔۔ 9 فروری 2016ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے اتوار 14 فروری کوایم کیوایم امریکہ کا جنرل ورکرزاجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہ اجلاس ایم کیوایم امریکہ کے تنظیمی امورکی بہتری اور تنظیمی کام کو مزید منظم اندازمیں استوارکرنے کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس اتوار14 فروری کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر2بجے منعقد کیا جائے گا۔ یہ جنرل ورکرز اجلاس امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں بیک وقت ہوگا اور تمام کارکنان اپنے اپنے شہروں میں مواصلاتی نظام کے تحت اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین امریکہ کی ریاستوں اورشہروں میں بیک وقت ہونے والے اس جنرل ورکرز اجلاس سے لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے۔