Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات سے عوام کو مسلسل محروم رکھنے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت


پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات سے عوام کو مسلسل محروم رکھنے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/9/2016 1
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات سے عوام کو مسلسل محروم رکھنے پر ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، ارکان سندھ اسمبلی 
حکومت کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر فوری طور پر بس ، ٹرین ، رکشوں ، ہوائی جہاز کے کرایوں میں 
کمی کرنی چاہئے، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جب بھی اضافہ ہوتا ہے تو حکومت فوراً اس تناسب سے اضافہ کردیتی ہے جس کے باعث روز مردہ استعمال کی اشیاء تک مہنگی ہوجاتی ہیں ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتہائی کمی واقع ہوچکی ہے تو اسی کمی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں تاکہ عوام کو مہنگائی کے دور میں ریلیف مل سکے، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔9، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی انتہائی کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات سے عوام کو مسلسل محروم رکھنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ کم آرہی ہے اور اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اور ایسی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر فوری طور پر بس ، ٹرین ، رکشوں ، ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی کرنی چاہئے تاکہ اس کے ثمرات عوام تک براہِ راست پہنچ سکیں اور عوام کو روز مرہ کے استعمال کی اشیاء میں ریلیف بھی مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت فوراً اس تناسب سے اضافہ کردیتی ہے جس کے باعث روز مردہ استعمال کی اشیاء تک مہنگی ہوجاتی ہیں اور عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ممکن نہیں رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب جب کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتہائی کمی واقع ہوچکی ہے تو اسی کمی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں تاکہ عوام کو مہنگائی کے دور میں ریلیف مل سکے اور وہ اپنی زندگیوں میں بھی خوشحالی لا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا تو اس سے حکومت کی عوام دشمنی کھل کا سامنے آجاتی ہے اور باشعور عوام اس ضمن میں اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچانے کیلئے فی الفور احکامات جاری کئے جائیں۔ 

1/10/2025 8:44:51 PM