Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم، ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/8/2016 1
ایم کیوایم، ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
صوبہ پنجاب میں بھی غریب کسانوں، مزدوروں اورمحنت کشوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، الطاف حسین
جاگیرداروں ، زمینداروں اورسرمایہ داروں نے غریب عوا م کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے، الطاف حسین
حقوق کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہوتی ہے، الطاف حسین
حق پرستی کی راہ پر چلنے والوں کو حالات کے جبر کا سامنا اور مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داران غریب پنجابیوں کے جائز حقوق کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں،الطاف حسین
تمام ذمہ دارا ن خودد کوکارکنان وعوام کا آقا سمجھنے کے بجائے ان کا خادم سمجھیں، الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب کی 13 رکنی کمیٹی کے قیام پر صوبہ پنجاب کے صدر میاں محمد عتیق اورکمیٹی کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد
لندن۔۔۔8،فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،ملک بھرکے مظلوموں اور محروموں کی نمائندہ جماعت ہے اور پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کی 13 رکنی کمیٹی کے قیام پر صوبہ پنجاب کے صدر میاں محمد عتیق اورکمیٹی کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی غریب کسانوں، مزدوروں اورمحنت کشوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، پنجاب کے بڑے بڑے جاگیرداروں ، زمینداروں اورسرمایہ داروں نے غریب عوا م کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حقوق کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہوتی ہے، حق پرستی کی راہ پر چلنے والوں کو حالات کے جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورایک عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ جس تنظیم کے ذمہ داران اور کارکنان حالات کے جبرکا ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے ہیں اور تمام ترآزمائشوں کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں ، کامیابی کا ان کامقدر ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داران پرزور دیا کہ وہ حقوق سے محروم غریب پنجابیوں کے جائز حقوق کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں، پنجاب بھر کے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں کادورہ کرکے عوام سے رابطہ کریں، انہیں ایم کیوایم کے حق پرستانہ فکروفلسفہ سے آگاہ کریں اورعوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کو تلقین کی کہ وہ تنظیمی نظم وضبط کی پابندی کریں ، تنظیمی لٹریچر کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں ، حالات حاضرہ پر نظر رکھیں، معاشرتی برائیوں اوربری عادات سے دور رہیں اورخود کوکارکنان وعوام کا آقا سمجھنے کے بجائے ان کا خادم سمجھ کرہرایک سے حسن اخلاق سے پیش آئیں ۔ جناب الطاف حسین نے امیدظاہر کی کہ ایم کیوایم پنجاب کی نومنتخب کمیٹی صوبہ پنجاب میں نہ صرف تحریک کے پیغام کے فروغ کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپوراستعمال کرے گی بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے قیام کی جدوجہد میں تحریک کا دست وبازوبھی بنے گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد ضرورکامیابی ہوگی اور پاکستان پر 98 فیصد تعلیم یافتہ اور باصلاحیت غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرورقائم ہوگی۔

1/10/2025 8:36:52 PM