ایم کیوایم صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد پاکستان میں برسوں سے جاری اسٹیٹس کو توڑنا ہے۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم ملک میں نظام کی تبدیلی کی سچی تحریک ہے اسی لئے اسکے خلاف باربار ریاستی آپریشن کئے گئے۔ ندیم نصرت
تمام ترمظالم ، سازشوں،زہریلے پروپیگنڈوں، خودساختہ الزامات اور جھوٹے مقدمات کے باوجوداللہ تعالیٰ نے قائد تحریک الطاف حسین کو ہر بار سرخرو کیا ہے
پاکستان میں انصاف وقانون کامعیاردہراہے، ایم کیوایم کے کارکن کوتو 19سال پرانے مقدمہ میں گرفتارکرلیاجاتاہے لیکن عزیربلوچ کے واضح انکشافات کے باوجود آج تک اس کی سرپرستی کرنے والے کسی فرد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔
ہم پاکستان میں انصاف وقانون کا ایسا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہ ہو۔ ندیم نصرت
ندیم نصرت کی نائن زیروپر ایم کیوایم پنجاب کی نومنتخب صوبائی کمیٹی سے فون پر گفتگو
پنجاب کے نومنتخب عہدیداران پنجاب کے ایک ایک علاقے میں تحریک کے پیغام کو پھیلانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کار لائیں ۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 8 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس کامقصدملک میں برسوں سے جاری اسٹیٹس کو توڑناہے ۔ انہوں نے یہ بات آج نائن زیروپر ایم کیوایم پنجاب کی نومنتخب صوبائی کمیٹی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایم کیوایم پنجاب کے صدرسینیٹرمیاں عتیق اوردیگرتمام صوبائی عہدیداروں کونئی ذمہ داریوں پر مبارکبادپیش کی۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم نے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کوتبدیل کرنے کی جدوجہد شروع کی توغریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کومنتخب کرکے ایوانوں میں بھیجا۔ ایم کیوایم کی صفوں میں ایک عام کارکن سے لیکرتحریک کے قائدجناب الطاف حسین تک کوئی بھی جاگیرداریاوڈیرانہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک میں نظام کی تبدیلی کی سچی تحریک ہے اسی لئے اسکے خلاف باربارریاستی آپریشن کئے گئے ، قائد تحریک الطاف حسین کوکئی بارگرفتار کیا گیا، ہزاروں کارکنوں کوشہید کیا گیا،انہیں قید وبند اور جلاوطنی کی صعوبتوں سے گزرناپڑااورعوام میں ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے اورعوام کوایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں پرجھوٹے اوربے بنیاد مقدمات بنائے گئے، ان کاباربارمیڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن یہ ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کی سچائی ہے کہ تمام ترمظالم ، سازشوں،زہریلے پروپیگنڈوں، خودساختہ الزامات اورجھوٹے مقدمات کے باوجوداللہ تعالیٰ نے قائدتحریک الطاف حسین کوہربارسرخروکیاہے اورایم کیوایم کوہرالیکشن میں بھرپورکامیابی سے ہمکنارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ نائن زیروپرگزشتہ سال11مارچ کے چھاپے اورتمام ترمیڈیاٹرائل کے باوجودایم کیوایم نے نہ صرف این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں شاندارکامیابی حاصل کی بلکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اورنوابشاہ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے بھی نشستیں حاصل کیں۔ندیم نصرت نے پاکستان میں انصاف وقانون کامعیاردہراہے، ایم کیوایم کے کارکن کوتو 19سال پرانے مقدمہ میں گرفتارکرلیاجاتاہے لیکن بدنام زمانہ جرائم پیشہ گروہ گینگ وارکے دہشت گرد عزیربلوچ نے واضح طورپر انکشافات کئے ہیں کہ گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر کوکس طرح سابق صدرآصف زرداری نے ایم کیوایم کونشانہ بنانے کیلئے اسلحہ اورسرپرستی فراہم کی، کس طرح سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزانے گینگ وار کی سرپرستی کی ، انہیں اسلحہ کے لائسنس جاری کئے ،کس طرح انکی سرپرستی میں ٹارچرسیل قائم کئے گئے اور ایم کیوایم کے کارکنوں اور عام اردوبولنے والوں کوبیدردی سے قتل کیاگیا، کس طرح بڑے پیمانے پرمجرمانہ کارروائیاں کی گئیں لیکن آج تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم پاکستان میں انصاف وقانون کاایسانظام قائم کرناچاہتے ہیں جہاں کوئی بھی قانون سے بالاترنہ ہواورسب قانون کے سامنے جوابدہ ہوں۔ انہوں نے ایم کیوایم پنجاب کے صوبائی عہدیداروں سے کہا کہ پنجاب کے ایک ایک علاقے میں تحریک کے پیغام کو پھیلانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں، تنظیم سازی کے سلسلے میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کریں اورکسی بھی پروپیگنڈے مایوس ہونے
کے بجائے عزم وحوصلے کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔اس موقع پر پنجاب کے نومنتخب صوبائی عہدیداروں نے انہیں یقین دلایاکہ وہ نئے عزم کے ساتھ تحریک کے پیغام کوپنجاب کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے محنت وجانفشانی سے کام کریں گے ۔