پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگو
پی آئی اے کے ملازمین سے اظہار یکجہتی پر قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا
ایم کیوایم کی جانب سے اظہاریکجہتی سے ہمیں بہت تقویت حاصل ہوئی ہے۔ سہیل بلوچ
موجودہ حکومت کا ایک خاص حلقہ پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتا ہے۔ سہیل بلوچ
پی آئی اے کے ملازمین کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سہیل بلوچ
ایم کیوایم پی آئی اے کے ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین سمیت پوری ایم کیوایم جائزمطالبات کی جدوجہد میں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔ ندیم نصرت
ندیم نصرت نے سہیل بلوچ کوپی آئی اے کے ملازمین کی پرامن ریلی میں شرکت کابھی یقین دلایا
لندن ۔۔۔ 7 فر وری 2016ء
پی آئی اے ایمپلائزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگوکی اورپی آئی اے کے احتجاجی ملازمین سے اظہاریکجہتی اوراس مسئلہ پر آوازاٹھانے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت کا شکریہ اداکیا۔ سہیل بلوچ نے ندیم نصرت کوبتایاکہ موجودہ حکومت کاایک خاص حلقہ پی آئی اے کی نجکاری کرناچاہتاہے اور پی آئی اے کے ملازمین ادارے کی نجکاری نہیں چاہتے اور اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن انہیں طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، پی آئی اے کے دوملازمین سرکاری اہلکاروں کی فائرنگ سے شہیدہوگئے اورچارملازمین تاحال غائب ہیں۔سہیل بلوچ نے ایم کیوایم کے قائدین اورارکان اسمبلی کی جانب سے پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے آنے پر بھی ایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے اظہار یکجہتی سے ہمیں بہت تقویت حاصل ہوئی ہے۔ سہیل بلوچ نے ایم کیوایم کو کل بروزپیردوپہرایک بجے نکالی جانے والی پرامن احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ندیم نصرت نے سہیل بلوچ سے گفتگوکرتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کی فائرنگ سے پی آئی اے کے دوملازمین کی شہادت کے واقعہ پر ایک بارپھرافسوس کااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ ایم کیوایم پی آئی اے کے ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ، قائدتحریک الطاف حسین سمیت پوری ایم کیوایم جائزمطالبات کی جدوجہدمیں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے سہیل بلوچ کوپرامن ریلی میں شرکت کابھی یقین دلایا ۔
English Viewers