Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں سیکوریٹی فورسز کو بم دھماکہ کا نشانہ بنانے کا عمل قابل مذمت ہے، الطاف حسین


کوئٹہ میں سیکوریٹی فورسز کو بم دھماکہ کا نشانہ بنانے کا عمل قابل مذمت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/6/2016 1
کوئٹہ میں سیکوریٹی فورسز کو بم دھماکہ کا نشانہ بنانے کا عمل قابل مذمت ہے، الطاف حسین
بم دھماکے میں سیکوریٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر اظہار افسوس
ملک دشمن عناصر، ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج اور سیکوریٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں، الطاف حسین
مذہبی انتہاء پسندی ،فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔6، فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے نتیجے میں سیکوریٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے ، ملک دشمن عناصر ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج اور سیکوریٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے قیام سے لیکرآج کے دن تک ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ملک مذہبی انتہاء پسندی ،فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے سیکوریٹی فورسز کے اہلکاروں اوردیگر افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو شہادت کا درجہ عطا کرکے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

1/10/2025 8:57:46 PM