Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور ہندوستان کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل


مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور ہندوستان کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل
 Posted on: 2/5/2016 1
مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور ہندوستان کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل
کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں، محترمہ نسرین جلیل
کشمیری عوام پر بھارتی افواج ظلم ڈھا رہی ہیں،مظلوم عوا م سے یکجہتی کیلئے نائن زیرو پر تقریب منعقد کی ہے،شبیر قائم خانی
مسئلہ کشمیر کے حل تک عوام کے حقوق کیلئے کوشاں رہیں گے ،سلیم بٹ 
یوم یکجہتی کشمیر پر ایم کیوا یم کے تحت کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نائن زیروپر منعقد ہ تقریب سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔۔5فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت یوم یکجہتی کشمیر5فروری کی مناسبت سے جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیروپر روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ، اسلم خان آفریدی،کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں حق پرست رکن سلیم بٹ سمیت کراچی میں مقیم کشمیری برادری کی خواتین ، بزرگوں ،نوجوانوں ،مردوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے محترمہ نسرین جلیل نے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور ہندوستان کے مابین تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،کشمیر کے مسئلے کو وہاں کی عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کیاجائے اور اگر وہ خودمختا ر ی چاہتے ہیں تو انہیں ان کا حق دیا جائے،جناب الطاف حسین کو ملک کے تمام مظلوم عوام کی طرح کشمیر کے عوام کا بھی درد ہے اسی لئے آج انہوں نے کشمیر کے عوام کیلئے اپنا خصوصی پیغام دیا تھا لیکن مظفر آبا د میں انکا پیغام پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں امن کیلئے کوششیں کرنی ہوں گی اور عوام کو انکی چاہت کے مطابق حقوق دینے ہوں گے جس کیلئے ایم کیوایم ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ کشمیری عوام پر بھارتی افواج ظلم ڈھارہی ہیں اور آج ان مظلوموں سے یکجہتی کیلئے قائد تحریک کی رہائشگاہ کے سامنے تقریب منعقد کی گئی ہے،ایم کیوا یم کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کا احساس رکھتی ہے اور انکے حقوق کیلئے اول روز سے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے کسی لیڈر کو کشمیر کے مظلوم عوام سے حقیقی محبت نہیں ہے لیکن جناب الطاف حسین سات سمندر پار بیٹھ کر بھی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔سلیم بٹ نے کہاکہ کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے جس کا حل آج نہیں تو کل یقینی ہے اور ہم آخری دم تک مقبوضہ کشمیر کی حق خودارادیت کیلئے بات کرتے رہیں گے۔اس موقع پر شریک خواتین اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ لڑکیوں نے کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چہروں پر کشمیری پرچم پینٹ کروایا ہواتھا،تقریب کے شرکاء وقتافوقتا کشمیر ی عوام سے محبت اور انکے حقوق کیلئے نعرے بلند کرتے رہے جبکہ اختتام پر اسکول کے بچوں کی جانب سے کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر آگہی کیلئے ٹیبلو پیش کیا گیا جبکہ گلوکاروں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے نغمے پیش کئے۔تقریب سے ایم کیوا یم کی کشمیر کمیٹی کے جوائنٹ انچارج معروف حسین مغل نے بھی خطاب کیا ۔








تصاویر

1/10/2025 8:51:00 PM