Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیوایم کاشدید احتجاج مشترکہ کااجلاس سے واک آوٹ۔اسمبلی میں الطاف حسین کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام پڑھنے کی اجازت نہ دی گئی طاہر کھوکھر کا مائیک بند کر دیا گیا ،طاہر کھوکھر کا اجلاس سے بائیکاٹ


یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیوایم کاشدید احتجاج مشترکہ کااجلاس سے واک آوٹ۔اسمبلی میں الطاف حسین کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام پڑھنے کی اجازت نہ دی گئی طاہر کھوکھر کا مائیک بند کر دیا گیا ،طاہر کھوکھر کا اجلاس سے بائیکاٹ
 Posted on: 2/5/2016 1
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیوایم کاشدید احتجاج مشترکہ کااجلاس سے واک آوٹ۔اسمبلی میں الطاف حسین کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام پڑھنے کی اجازت نہ دی گئی طاہر کھوکھر کا مائیک بند کر دیا گیا ،طاہر کھوکھر کا اجلاس سے بائیکاٹ 
غیر جانبدارنہ رویہ ترک کیا جا ئے ،آزادی اطہار کی رائے دی جائے طاہر کھوکھر
مظفر آباد۔۔۔5، فروری 2016ء
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایم کیوایم آزادکشمیرکے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے متحدہ کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے کشمیر ی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاری شدہ بیان پڑھ کرسنانے کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا پر الطا ف حسین کے بیانات کی نشرواشاعت پر پابندی ہے جبکہ آزادکشمیر میں اس فیصلہ کا اطلاق نہیں ہوتا ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہے اور پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کشمیر ی عوام اوران کی تحریک سے یکجہتی کے اظہار کیلئے بیان جاری کیاتھا الطاف حسین کے چاہنے والے اورکشمیری عوام کے حق میں پوری قوم کی طرح وہ بھی اپنے جذبا ت رکھتے ہیں اورایم کیوا یم کے قائدین اورکارکنا ن کا دل بھی کشمیر ی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے لیکن اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کردیا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت اورا سپیکر کی جانب سے انتہائی جانبدرانہ اور متعصبانہ مظاہرہ کیا گیا جس سے دنیاکو کوئی اچھا پیغام نہیں ملا ایم کیوایم کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایک اہم قومی مسئلہ پر ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کی آواز کو دبانا آئین پاکستان اور جمہوری اصولوں کی کھلی نفی ہے ۔طاہرکھوکھر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ دینے سے انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام اایم کیوایم اور ایم کیو ایم کے کارکنا ن کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنا ن کا دل بھی کشمیری عوام کیساتھ دھڑکتاہے ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور انکے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرانہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر گزشتہ کئی عشروں سے حل طلب ہے اور پاکستان اور بھارت دونوں ممالک جب تک مسئلہ کشمیرکیلئے ہونے والے مذاکرات میں کشمیری عوام اور ان کے نمائندہ رہنماؤں کو شامل نہیں کریں گے اس دیرینہ مسئلہ کانتیجہ خیز حل برآمد نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایم کیوایم کا واضح مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیرکے لئے ہونے والے تمام مذاکرات میں کشمیری عوام اور ان کی نمائندہ قیادت کو شامل کیا جائے اور کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر،کشمیریوں کا ہے اور ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ہرفورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ۔انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

1/10/2025 8:41:54 PM