Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق دیا جائے، الطاف حسین


کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق دیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 2/5/2016 1
کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق دیا جائے، الطاف حسین
کشمیر،کشمیریوں کا ہے،ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھاتی رہے گی
ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اورانہیں کسی قیمت پرتنہاء نہیں چھوڑے گی
مسئلہ کشمیرکے لئے ہونے والے تمام مذاکرات میں کشمیری عوام اور ان کی نمائندہ قیادت کو شامل کیا جائے
5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر ایم کیوایم قائدالطاف حسین کاخصوصی پیغام 
لندن۔۔۔4،فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور انکے حقوق کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر گزشتہ کئی عشروں سے حل طلب ہے اور پاکستان اور بھارت دونوں ممالک جب تک مسئلہ کشمیرکیلئے ہونے والے مذاکرات میں کشمیری عوام اور ان کے نمائندہ رہنماؤں کو شامل نہیں کریں گے اس دیرینہ مسئلہ کا نتیجہ خیز حل برآمد نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایم کیوایم کا واضح مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیرکے لئے ہونے والے تمام مذاکرات میں کشمیری عوام اور ان کی نمائندہ قیادت کو شامل کیا جائے اور کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق دیا جائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کشمیر،کشمیریوں کا ہے اور ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ہرفورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ۔انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


1/10/2025 8:48:34 PM