قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزام کے خاتمے کی خوشی میں ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام تمام
شہروں میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے
ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود کارکنان خوشی میں ایم کیوایم کینیڈاکے دفاتر پر جمع ہونا شروع ہوگئے جس کے باعث جشن کا سماں دکھائی دیا
منی لانڈرنگ کیس میں قائد تحریک کا سرخرو ہونا حق کی فتح اور باطل کے اوچھے ہتھکنڈوں کو تاریخی اور عبرتناک شکست ہے ، آصف قاضی
کینیڈا ۔۔۔3، فروری 2016ء
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں فردم عائد نہ ہونے کی خبر کینیڈا کے تمام چیپٹر میں منٹوں اور سیکنڈوں میں پھیل گئی اور ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود کارکنان خوشی میں اپنے اپنے چیپٹرز پر جمع ہونا شروع ہوگئے جس کے باعث جشن کا سماں دکھائی دیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے زیراہتما کینیڈا کے تمام شہروں میں اجتماعی طور پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن ، اراکین سنٹرل کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، انچارجز و کارکنان نے اپنے قائد کے سرخرو ہونے کی خوشی میں ہر چیپٹر میں ہنگامی اجلاس منعقد کئے اور ان اجلاس میں ایم کیوایم کنیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان نے بھی شرکت کی ۔ کینیڈا بھر کے تمام چیپٹر بشمول ٹورانٹو ، کیلگری ، مونٹریال ، ونڈ سر اور ایڈمنٹن سمیت ہر چیپٹر پر کارکنوں اور ہمدردوں کی فون کالز کا تانتا بندھا رہا ۔ ذمہ داران و کارکنان نے آبدیدہ ہوکر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور حق کی فتح کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام قرار دیتے ہوئے قائد تحریک کے منی لانڈرنگ کیس میں سرخرو ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ اس سلسلے کا سب سے بڑا اجلاس ٹورانٹو میں ہوا جس میں پرجوش کارکنوں اور ہمدردوں کی بڑی رتعداد سے خطاب کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہاکہ حق کی فتح ہوئی اور باطل کے اوچھے ہتھکنڈوں کو عبرتناک شکست ۔ آج ثابت ہوگیا قائدتحریک واحد لیڈر ہیں جن کاسیاسی پنڈتوں سے معرکہ رہا ہے اور جناب الطاف حسین نے ہمیشہ انہیں عبرتناک شکست دی ہے اور اپنے اوپر لگے ہر الزام اور جرم کوغلط ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کا باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی انہیں ایک مثالی لیڈر بناتا ہے جو نہ بکتے ہیں نہ جھکتے ہیں اور ہمیشہ حق بات کی تلقین کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کی ضمانت منسوخ ہونے کی خبر نے ایم کیوایم مخالفین کی نیندیں اڑا دیں ہیں ۔