ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل نمائندہ وفد کا جناح ٹرمینل کا دورہ پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات اور یکجہتی کااظہار کیا
ایم کیوایم کے وفد نے پی آئی اے ملازمین کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
جناح ٹرمینل پر احتجاجی مظاہرین کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ بدترین ہے ، ایم کیوایم وفد کی مظاہرین سے گفتگو
کراچی ۔۔۔2، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی کے ایک نمائندہ وفد نے پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ ، تشدد اور شیلنگ کے واقعہ کے فوری بعد جناح ٹرمینل کا دورہ کیا اور پرامن احتجاجی مظاہرین سے یکجہتی کااظہار کیا ۔ پی آئی اے ملازمین سے یکجہتی کااظہار کرنے والوں میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین ، علی رضا عابدی ، ساجد احمد ، عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ رخواجہ اظہار الحسن شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے فائرنگ سے پی آئی اے کے ملازمین کے شہید و زخمی ہونے کی شدید مذمت کی اور احتجاجی مظاہرین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ انہوں نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ٹرمینل پر پی آئی اے ملازمین کے ساتھ جو رویہ اور انداز اختیار کیا گیا ہے وہ بد ترین ہے جس کی ایم کیوایم مذمت کرتی ہے ، پنجاب میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے لیکن کہیں رینجرز اور پولیس کو اس طرح کا طرز عمل اختیار کرنے کے احکامات نہیں دیئے گئے جس سے تعصب کی بو واضح طو رپر محسوس کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے شہید پی آئی اے ملازمین کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔