ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 32عزیز آباد نمبر 2کے رہائشی جواد نامی شخص کا ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔2، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن یوسی 32عزیز آباد نمبر 2کے رہائشی جواد نامی شخص سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جواد نامی شخص ایم کیوایم کاکارکن نہیں ہے اور وہ اپنی غیر سماجی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے ایم کیوایم کا نام استعمال کررہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ جواد نامی شخص کا قطعی طور پر ایم کیوایم سے تعلق نہیں ہے ۔