اللہ تعالیٰ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، فوج کے جرنیلوں اور تمام کورکمانڈروں کے دلوں میں ایم کیوایم کے لئے محبت ڈال دے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 2 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پیرکی شب کراچی اورمختلف شہروں میں بیک وقت خطاب کرتے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور فوج کے جرنیلوں کے دلوں میں ایم کیوایم کی محبت ڈال دے ، اللہ تعالیٰ جنرل راحیل شریف اور تمام کورکمانڈروں کے دلوں میں ایم کیوایم کے لئے محبت ڈال دے ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان میں محروموں اور محکموں کی حکمرانی قائم کرے اورگلا،سڑا،فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کاخاتمہ کرے اوراس جدوجہدمیں ایم کیوایم کوکامیابی عطاکرے۔