تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انور اعوان، سید کفیل احمد، جمیل احمد خان کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے
جبکہ فرحان پاشا، وقار جاوید اور کو تین ماہ کے لئے معطل کردیا ہے
کراچی ۔۔۔ 31؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کے خلاف ورزی کرنے کی بناء پر ایم کیو ایم لیبرڈویژن پی آئی اے کے سب یونٹ انچارج فلائٹ سروس انور اعوان اور یونٹ کمیٹی ممبر سید کفیل احمد ولد سید شفیق احمد کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے جبکہ سب انچارج انجینئرنگ فرحان پاشا ولد فیروز پاشا اور رکن وقار جاوید ولد عشرت جاوید کو تین ماہ کے لئے معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم انچارج لیبرڈویژن میرپور خاص کے انچارج جمیل احمد خان ولد معین الدین کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے۔