متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اہم ہنگامی اجلاس، قائدتحریک الطاف حسین نے صدارت کی
اجلاس میں سیاسی وتنظیمی معاملات، لندن میں چلنے والے مقدمات اور ملکی وبین الاقوامی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا
ندیم نصرت کوفوری طورپررابطہ کمیٹی کامستقل کنوینر بنانے کافیصلہ
ایم کیوایم کے قائد الطاف hحسین نے ایم کیوایم کی 9 رکنی سپریم کونسل قائم کردی
سپریم کونسل کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال بشمول قائدتحریک الطاف حسین کی فوری عدم دستیابی کی صورت میں رابطہ کمیٹی اور تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی رہنمائی کرے گی
سپریم کونسل میں کنوینرندیم نصرت، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم، سینیٹرنسرین جلیل،کنورنوید، رؤف صدیقی، بابر غوری ، محترمہ کشور زہرہ اورافتخارحسین قریشی شامل ہیں
ذمہ داران،کارکنان اور ہمدرد اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں،رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں محروم عوام کے حقوق، بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حصول اور انصاف کے نظام کے قیام کی جدوجہدجاری رکھی جائے گی ،اجلاس کے شرکاء کاعزم
ذمہ داران وکارکنان اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اورفرض شناسی کے ساتھ انجام دیتے رہیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی تلقین
لندن ۔۔۔ 30 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اہم ہنگامی اجلاس آج قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سیاسی وتنظیمی معاملات، لندن میں چلنے والے مقدمات اورمجموعی ملکی وبین الاقوامی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کوفوری طورپررابطہ کمیٹی کامستقل کنوینر بنانے کافیصلہ کیاگیا۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اس فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔اجلاس میں قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ایک 9 رکنی سپریم کونسل کے قیام کابھی اعلان کیا۔ یہ سپریم کونسل کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال بشمول قائدتحریک جناب الطاف حسین کی فوری عدم دستیابی کی صورت میں رابطہ کمیٹی اور تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی رہنمائی کرے گی۔اس 9 رکنی سپریم کونسل میں کنوینرندیم نصرت، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم، سینیٹرمحترمہ نسرین جلیل،کنورنوید، رؤف صدیقی، بابرخان غوری ، محترمہ کشور زہرہ اورافتخارحسین قریشی شامل ہیں۔ اجلاس میں واضح کیاگیاکہ موجودہ رابطہ کمیٹی بدستوراسی طرح اپنے تنظیمی فرائض انجام دیتی رہے گی۔ اجلاس میں تحریک کے تمام ذمہ داروں،کارکنوں اور ہمدردوں سے کہاگیاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوراس بات پریقین رکھیں کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں محروم عوام کے حقوق، بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حصول اورملک میں انصاف کے نظام کے قیام کی جدوجہدجاری رکھی جائے گی اورشہداء کی قربانیوں کورائیگاں جانے نہیں دیاجائے گا۔اس موقع پرجناب الطاف حسین نے تمام تنظیمی ذمہ داران وکارکنان کوتلقین کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اورفرض شناسی کے ساتھ انجام دیتے رہیں۔