نیشنل ایکشن پلان کو ملک میں جاری رہنا چاہئے اور اس آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں پھیلایا جائے ۔خواجہ اظہار الحسن
ملک میں دہشت گر د جن کے سروں پر ہیڈ منی عائد ہے اور کالعدم تنظیموں کے رہنماملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اور میڈیا پر انکی تصاویر اور بیانات جاری کیئے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے سچائی اور حقیقت سے آگاہی فراہم کرنے والی آواز حق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔خواجہ اظہار الحسن
سندھ حکومت نے تعصب کی بناء پر حیدرآباد شہر کا انفرا اسٹریکچر تباہ کر دیا ہے حیدرآباد کی عوام صحت و صفائی سمیت بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوچکی ہے ۔خواجہ اظہار الحسن
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد سمیت ملک بھر کی حق پرست عو ام سراپا ء احتجاج بنی ہوئی ہے۔خواجہ اظہار الحسن
حیدرآباد گل سینٹر اور لطیف آباد نمبر 12 میں ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ اور سیکٹر آئی کے زیر اہتمام منعقدہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات و تصاویر پر غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔30،جنوری،2016 ء