ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا ممتازعالم دین اورشیخ الحدیث دارلعلوم نعیمہ علامہ غلام رسول سعیدی کی علالت پراظہارِتشویش
حق پرست مائیں،بہنیں،بزرگ اورنوجوان علامہ غلام رسول سعیدی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔30؍جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازعالم دین اورشیخ الحدیث دارلعلوم نعیمہ علامہ غلام رسول سعیدی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں،بہنوں،بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضورعلامہ غلام رسول سعیدی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔