قائدجناب الطاف حسین کی تقاریر،بیانات اورتصاویرکی نشرواشاعت پرعائدغیرآئینی وغیرجمہوری پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت سندھ کے20شہروں میں پریس کلبوں کے باہراوراہم شاہراہوں احتجاجی مظاہرے
مظاہروں میں مختلف مذاہب وقومیتوں کی خواتین،بزرگوں،نوجوانوں اورطلبہ وطالبات نے مجموعی طورپرلاکھوں کی تعدادمیں شرکت
حیدرآباد: ۔۔۔29، جنوری 2016ء
میڈیاپرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریر،بیانات اورتصاویرکی نشرواشاعت پرعائدغیرآئینی وغیرجمہوری پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے تحت حیدر آباد ،میرپورخاص،سکھر،نواب شاہ،نوشہروفیروز،جامشورو،کوٹری،عمرکوٹ اورٹھٹھہ سمیت سندھ کے20شہروں میں پریس کلبوں کے باہراوراہم شاہراہوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مختلف مذاہب وقومیتوں کی خواتین،بزرگوں،نوجوانوں اورطلبہ وطالبات نے مجموعی طورپرلاکھوں کی تعدادمیں شرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف جاری غیرجمہوری وغیرآئینی پابندی کے خلاف اپنا بھرپوراحتجاج ریکارڈکرایا۔احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،شبیرقائمخانی،اقبال مقدم،اسلم آفریدی،عارف خان ایڈووکیٹ،ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورزونل انچارجزواراکین نے خصوصی طور پرشرکت کی اورمظاہرین سے اظہارِخیال کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطا ف حسین پرلگائی جانے والی پابندیوں کوفی الفورختم کرنے کامطالبہ کیا۔ایم کیوایم کے تحت اندرون سندھ ہونیو الے احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھائے ہوئے تھے اوروہ انتہائی مہذب اندازمیں سڑکوں کے کنارے فٹ پاتوں پرکھڑے تھے جن پرقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی اورپابندی کے خلاف عبارات درج تھیں جبکہ بعض شرکاء نے اپنے چہروں پر قائد تحریک الطاف حسین کی تصویر کے ماسک بھی پہن رکھے تھے اس موقع پرمظاہرین کاجوش وخروش قابل دیدتھاجوقائدتحریک الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگارہے تھے اوران سے اپنی والہانہ محبت کابرملااظہارکررہے تھے۔اندرون سندھ ہونیوالے مظاہرے اپنے مقررہ وقت پرشروع ہوئے جوپرامن طورپرجاری رہنے کے بعدمقررہ وقت پرختم ہوگئے جس کے بعدمظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔