قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے گھر پر ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور۔۔۔۔27 جنوری2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے وفد نے دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کے والد مرحوم میاں ظہور الحق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان، سینیٹر میاں عتیق، صدر سینٹرل پنجاب سید شاہین انور گیلانی ، نائب صدر میاں سرفراز عباس وٹو، سیکریٹری جنرل میاں راشد علی ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی مزمل حسین قریشی اور سنجے پروانی شامل تھے