جناب الطاف حسین کی تقاریر اورتصاویر پر پابندی کو عوام اب مزید برداشت نہیں کریں گے ، حق پرست سینیٹرز
اہلیان کراچی نے لاکھوں کی تعداد میں نکل کرچورنگیوں ، چوراہوں اور سڑکوں پر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے جو ارباب اختیار و اقتدار کیلئے نوشتہ دیوار ہے ، حق پرست سینیٹرز
ملک میں کالعدم تنظیموں کے نام نہاد رہنما مسلح افواج ، ملک و قوم کے خلاف کھلے عام لاؤڈ اسپیکروں پر اظہار خیال کررہے ہیں لیکن ان کے اظہار رائے کی آزادی کو سلب نہیں کیاجارہا ہے ، حق پرست سینیٹرز
عوام اس پابندی کے خلاف اس وقت تک سراپا احتجاج رہیں گے جب تک اس غیر جمہوری پابندی کا خاتمہ نہیں کردیاجاتا ، حق پرست سینٹرز
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز نے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے صریحاً منافی ہے اور اس پابندی کو حق پرست عوام اب مزید برداشت نہیں کریں گے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی کے خلاف کل اہلیان کراچی نے لاکھوں کی تعداد میں نکل کرچورنگیوں ، چوراہوں اور سڑکوں پر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے جو ارباب اختیار و اقتدار کیلئے نوشتہ دیوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری دور حکومت میں جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی اظہار رائے کی آزادی کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پرپابندی کے غیر جمہوری عمل سے کروڑوں عوام کے جذبات اور احساسات مجروح ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی برقرار رکھی جارہی ہے جس کے باعث عوام میں شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کالعدم تنظیموں کے نام نہاد رہنما مسلح افواج ، ملک و قوم کے خلاف کھلے عام لاؤڈ اسپیکروں پر اظہار خیال کررہے ہیں لیکن ان کے اظہار رائے کی آزادی کو سلب نہیں کیاجارہا ہے اور الٹا جناب الطاف حسین جو ملک و قوم کے مفاد کی باتیں قبل از وقت بیان کرتے ہیں ان پر سازشیں کرکے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ۔انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کی علمبردار ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر عائد پابندی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کے عمل پر اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ حق پرست سینیٹرز نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر پر عائد غیر جمہوری اور غیر آئینی اور متعصبانہ پابندی کا فی الفور خاتمہ کریں بصورت دیگر عوام اس پابندی کے خلاف اس وقت تک سراپا احتجاج رہیں گے جب تک اس غیر جمہوری پابندی کا خاتمہ نہیں کردیاجاتا ۔