محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے ان مسائل کاسامناکیاہو۔ شبیر قائم خانی
جولوگ مسائل نہیں سمجھ سکتے وہ مسائل حل نہیں کرسکتے۔ اپر پنجاب کمیٹی کی تنظیمِ نوکرتے ہوئے ورکرز اجلاس سے خطاب
یاسر اعوان صدر ،ندیم کھوکھر جنرل سیکریٹری مقرر
راولپنڈی۔۔۔25 جنوری2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہاہے کہ غربت ومہنگائی اوردیگر مسائل کاشکار پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے ان مسائل کاسامناکیاہو۔ انہوں نے یہ بات اپر پنجاب کمیٹی کی تنظمِ نوکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی۔رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی نے جنرل ورکر ز اجلاس کے دوران اپر پنجاب کمیٹی کے عہدیداران کا اعلان کیا اپر پنجاب کمیٹی کے صدریاسر اعوان ،سینئر نائب صدر محمد اکرم لون،نائب صدرندیم خان،نائب صدر محمد شاہ عالم صدیقی،نائب صدرعرفان صدیق ،جنرل سیکریٹری ندیم کھوکھر،جوائنٹ سیکریٹری شیخ خضر ،جوائنٹ سیکریٹری جہانگیر جیمز،آفس سیکریٹری سلمان اقبال ،ممبر دانش قریشی ،ممبرانیس عباسی، ممبرڈاکٹر نصیر مٹو، ممبرراجہ کامران، ممبرمحمد منیر ،محمد علی ، ممبررانا کلیم اور ممبرذوالفقار کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے غربت نہ دیکھی ہو، جنہوں نے فاقہ کشی اورتنگدستی کا کرب نہ جھیلاہو وہ غربت وتنگدستی کاکرب نہیں سمجھ سکتے ۔جوعالیشان محلات میں رہتے ہوں اور جو پیدا ہوتے ہی منہ میں سونے کاچمچہ لیتے ہوں وہ کچے گھروں اورٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے اورجولوگ مسائل نہیں سمجھ سکتے وہ مسائل حل نہیں کرسکتے ۔ غریب ومتوسط طبقہ کے مسائل اسی وقت حل ہوسکتے ہیں جب اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادایوانوں میں پہنچیں گے۔شبیر قائمخانی نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ استحصالی طبقہ اورایم کیوایم دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودپنجا ب بھرمیں ایم کیوایم کاپیغام پھیل رہاہے اوروہ ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام عہدیداران ،ذمہ دران اور کارکنان آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورطریقے سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔اس موقع پر صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔