حق پرست سینیٹر اورملک کے ممتازآئینی وقانونی ماہربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم پاکستان بارکونسل کے وائس چیئر مین منتخب ہوگئے
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کودلی مبارکباد
بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کی کامیابی ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ الطاف حسین
امیدہے سینیٹرفروغ نسیم اپنے منصب کوملک کے مظلوم عوام کوسستااورفوری انصاف دلانے کیلئے استعمال کریں گے۔ الطاف حسین
پاکستان بار کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دیگرعہدیداروں کوبھی قائدتحریک الطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن ۔۔۔ 25 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست سینیٹر اورملک کے ممتازآئینی وقانونی ماہربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کوپاکستان بارکونسل کاوائس چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کی کامیابی ایک تاریخی سنگ میل ہے جس پر میں اپنی اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں،کارکنوں اورحق پرست وکلاء کی جانب سے بیرسٹرفروغ نسیم اوران کے تمام اہل خانہ کوخلوص دل سے مبارکبادپیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے امیدظاہر کی کہ سینیٹرفروغ نسیم اپنے اس منصب کوملک کے مظلوم عوام کوسستااورفوری انصاف دلانے کے لئے استعمال کریں گے۔جناب الطاف حسین نے پاکستان بار کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دیگرعہدیداروں کوبھی دلی مبارکبادپیش کی ہے۔
English