عوام قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پرغیرقانونی پابندی کے خلاف کل کراچی میں قائداعظم کے مزارکے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔ندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی کی اپیل
قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات اوربیانات میڈیاپر نشراورشائع کرنے پرپابندی تحریروتقریراورآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہے۔ندیم نصرت
پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے بیانات ا ورسرگرمیوں پرتوکوئی پابندی نہیں ہے لیکن ایم کیوایم کے قائدکی تقاریراوربیانات پرپابندی عائد کردی گئی ہے
پابندیاں عائدکرکے حکومت جبروگھٹن کاجوماحول ملک میں پیداکررہی ہے وہ جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ طرزعمل کاعکاس ہے
حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ایم کیوایم ہرسطح پر احتجاج کرے گی۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 23 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پرغیرقانونی پابندی کے خلاف کل بروزاتوارکوکراچی میں قائداعظم کے مزارکے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی پارٹی ہے جوملکی سیاست میں اہم کرداراداکررہی ہے ، قائدتحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں لیکن حکومت نے قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات اوربیانات میڈیاپر نشراورشائع کرنے پرپابندی عائدکررکھی ہے جوتحریروتقریراورآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے بیانات ا ورسرگرمیوں پرتوکوئی پابندی نہیں ہے لیکن ایم کیوایم کے قائدکی تقاریراوربیانات پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی پابندیاں عائدکرکے حکومت جبروگھٹن کاجوماحول ملک میں پیداکررہی ہے وہ جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ طرزعمل کاعکاس ہے اوران آمرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ایم کیوایم ہرسطح پر احتجاج کرے گی۔ندیم نصرت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف کل کراچی میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور تعدادمیں شرکت کریں۔