متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں لاہور پریس کلب کےنومنتخب صدر و دیگر عہدیداران سے پریس کلب میں ملاقات، انتخابات میں جیت کی مبارکباد پیش کی
لاہور۔۔۔۔22 جنوری2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کی سربراہی میں وفد نے لاہور پریس کلب میں نومنتخب صدر شہباز میاں و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، رکن کمیٹی مرزا ندیم بیگ ، اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب ملک وسیم کھوکھر ، کاشف خورشید ، خرم شہزاد رانا، ناصر گل اور بشیر احمد خان شامل تھے۔ پریس کلب لاہورکے نومنتخب صدر شہباز میاں نے شبیر احمد قائم خانی اور وفد کے دیگر ارکان کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا