حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اور سینیٹر میاں عتیق کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ
دہشت گردوں کے داخلی راستوں، فائرنگ اور دھماکوں سے متاثرہ بلاکوں کا جائزہ لیا
ایم کیوایم کے وفد کی باچا خان یونیورسٹی کے ڈین ، پروفیسرز اور طلباسے ملاقات ، یونیورسٹی پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت
علم کی شمع بجھانے والے جلد خود ہی تاریخی کے اندھیر وں میں گم ہوکر ختم ہوجائیں گے ، عبد الوسیم ، میاں عتیق کی گفتگو
چارسدہ ۔۔۔ 21؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اورحق پرست سینیٹر و صوبہ پنجاب کے صدر میاں عتیق نے آج چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے داخلی راستوں ، فائرنگ اور دھماکوں سے یونیورسٹی کے متاثرے حصوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ڈین ، پروفیسر ز اور طلباء سے بھی ملاقاتیں کیں اور دہشت گردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی صوبہ کے پی کے میں سب سے بڑی درسگاہ ہے اور دہشت گردوں نے اس کو نشانہ نہ صرف ملک دشمنی ثابت کردی ہے بلکہ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ جہالت کے اندھیروں میں گم ہیں اورملک کے معماروں کے روشن مستقبل کو تاریخ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک ایک فرد کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی یونیورسٹی پر حملے پر انتہائی غمزدہ ، پریشان اور دکھی ہیں ۔ عبد الوسیم اور میاں عتیق نے دہشت گردوں کے حملے کے بعد یونیورسٹی میں موجود پروفیسرز ، طلباء کی ہمت اور جرات مندی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ علم کی شمع کو بجھانے والے جلد خود ہی تاریکی کے اندھیروں میں گم ہوجائیں گے ۔