Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باچہ خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے میں 40طلبہ وطالبات اور عملے کے افراد شہید وزخمی ہونے پر فخریہ انداز میں فتح وکامرانی کے ترانہ گا نا افسوسناک ہے۔ ندیم نصرت


باچہ خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے میں 40طلبہ وطالبات اور عملے کے افراد شہید وزخمی ہونے پر فخریہ انداز میں فتح وکامرانی کے ترانہ گا نا افسوسناک ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 1/21/2016
باچہ خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے میں 40طلبہ وطالبات اور عملے کے افراد شہید وزخمی ہونے پر فخریہ انداز میں فتح وکامرانی کے ترانہ گا نا افسوسناک ہے۔ ندیم نصرت
باچہ خان یونیورسٹی پر ممکنہ حملے کی اطلاع دس روز سے مقامی انتظامیہ، پولیس ، فوج و دیگر اداروں کودے رکھی تھی
کامیابی اور شجاعت کے نغمے اس وقت گائے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا کہ تمام طلبا دہشت گردوں کے حملے سے محفوظ رہتے اور دہشت گرداس حملے سے پہلے ہی واصل جہنم کر دیئے جاتے
ملک کی دیگرجماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی جرات وبہادری کے ترانے اسلئے گارہی ہیں کہ ان کی اقتدار کی منزل اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کرنے سے ہی میسر آسکتی ہے۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 21؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے گزشتہ روز چارسدہ میں باچہ خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے جس میں اطلاعات کے مطابق چار مسلح دہشت گرد وں نے یونیورسٹی میں باچہ خان کی یاد میں مشاعرہ کے موقع پر وہا ں مسلح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 40سے زائد طلبا وطالبات ، اساتذہ کرام اورسیکوریٹی گارڈ شہید وزخمی ہوئے جبکہ چار دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ ہم اس واقعہ میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن ہمیں اس بات پر شدید افسوس ہے کہ چار دہشت گردوں کی ہلاکت کے جواب میں اگر 40طلبہ وطالبات اور باچہ خان یونیورسٹی کے عملے کے افراد شہید وزخمی ہوں اس پر فخریہ انداز میں فتح وکامرانی کے ترانہ گائیں جائیں اور اسے بڑھ بڑھ کر شجاعت ودلیری سے تعبیر کیا جائے جب کہ ممکنہ حملے کی اطلاع گزشتہ دس روز سے مقامی انتظامیہ، پولیس ، فوج و دیگر اداروں کودے رکھی تھی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ میر ا سوال یہ ہے کامیابی اور شجاعت کے نغمے اس وقت گائے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا کہ تمام طلبا دہشت گردوں کے حملے سے محفوظ رہتے اور دہشت گرداس حملے سے پہلے ہی واصل جہنم کر دیئے جاتے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگرجماعتیں صرف اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کی غرض سے ان کی جرات وبہادری کے ترانے اس لئے گارہی ہیں کہ ان کی اقتدار کی منزل انہیں اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کرنے سے ہی میسر آسکتی ہے ۔

1/10/2025 8:47:52 PM