متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام نائن زیرو پر شہدائے باچاخان یونیورسٹی کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا
کراچی ۔۔۔ 20؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام باچاخان یونیورسٹی چار سدہ میں شہید ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ، طلبہ و طالبات کی دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں المناک شہادت پر مؤرخہ 21؍ جنوری 2016ء بروز جمعرات بوقت شام 5 بجے جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر شہدائے باچا خان یونیورسٹی کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ اس موقع پر شہداء سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے شمعیں بھی روشن کی جائے گی۔