Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار مذمت


باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 1/20/2016
باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار مذمت 
باچا خان یونیورسٹی پر حملے سے مجھے ذاتی اور دلی صدمہ پہنچا ہے ، حملہ بد ترین اور بزدلانہ کاروائی ہے ، جناب الطاف حسین 
کچھ عرصے سے مسلسل بم دھماکوں کے بعد اب باچا خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملہ نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ماند کردیا ہے، الطاف حسین 
آپریشن ضرب عضب کی سمت درست کی جائے اور جیٹ بلیک دہشت گردوں اور ان کے معاون و مدد گاروں کو کسی صورت ڈھیل نہ دی جائے ، جناب الطاف حسین 
ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے تمام اکائیوں کو ساتھ ملا اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کیاجائے ، جناب الطاف حسین 
باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں پروفیسر ڈاکٹر حامد ، طالبات ، گارڈز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کاظہار افسوس 
لندن۔۔۔20، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چاسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کو بد ترین اور بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے اور دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پروفیسر ڈاکٹر حامد ، طالبات ، گارڈز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد طلباء ، اساتذہ اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کا ایک بار پھر سراٹھانا انتہائی تشویشناک ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے ملک میں کچھ عرصے سے مسلسل بم دھماکوں کے بعد اب باچا خان یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملہ نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ماند کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنا ڈالا اورباچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے سے مجھے ذاتی اور دلی طور پر صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ان کی سفاکیت اور جہالت کا کھلا ثبوت ہے ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی سمت درست کی جائے اور جیٹ بلیک دہشت گردوں اور ان کے معاون و مدد گاروں کو کسی صورت ڈھیل نہ دی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں صفحہ ہستی سے مٹایاجائے ۔ انہوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پروفیسر ، طالبات ، سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی عطاکرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے حمایتیوں، پرستوں کا قلع قمع کیاجائے اور ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے تمام اکائیوں کو ساتھ ملا اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کیاجائے ۔ 

7/19/2024 6:20:13 AM