صوبہ بلوچستان، صوبہ کے پی کے اور صوبہ سندھ میں جاری فوجی آپریشن پر جناب الطاف حسین کا پالیسی بیان
کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کے لوگوں اپنے اوپر ڈالی ہوئی بے غیرتی کی چادر اتار پھیکو۔ الطاف حسین
کیا تمھاری ماں، بہن بیٹیوں کی عزت حرمت و تقدس پنجابی ماں، بہن اور بیٹیوں کی حرمت و تقدس سے کم ہے؟
بلوچستان، کے پی کے اور سندھ میں سینکڑوں آپریشن فوج اور پیراملٹری فورسز کے ذریعے کرائے جاچکے ہیں
2013ء میں APC کانفرنس میں وزیر اعظم، چیف آف اسٹاف اور ISI کے چیف نے یقین دلایا تھا کہ فوجی آپریشن جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف ہوگا۔ الطاف حسین
صوبہ پنجاب کی حکومت نے صاف کہہ دیا ہے کہ پنجاب میں یہ آپریشن رینجرز، ایف سی نہیں بلکہ پولیس سے کرایا جائے گا
لندن۔۔19جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ کے پی کے کے ، صوبہ بلوچستان کے اور صوبہ سندھ کے لوگوں اپنے اوپر ڈالی ہوئی بے غیرتی کی چادر اتار پھینکو ۔ کیا تمھاری ماں ،بہن اور بیٹیوں کی عزت ،حرمت و تقدس پنجابی ماں، بہن اور بیٹیوں کی حرمت وتقدس سے کم ہے ؟
انہوں نے کہا کہ امن امان کے نام پر صوبہ بلوچستان ،صوبہ کے پی کے او رصوبہ سندھ میں سینکڑوں آپر یشن فوج اور پیر ا ملٹری فورسز کے ذریعے یعنی رینجرز اور ایف سی کے ذریعے کرائے جاچکے ہیں ان فوجی آپریشنزکے دوران ہزاروں پختون ،بلوچ ،سندھی اور مہاجر شہید ولاچار ہوچکے ہیں ۔ ماں ،بہن اور بیٹیوں کی آبرو کو متعدد بار بے حرمت کیا گیا ۔آج جب آپر یشن کلین اپ کیا جارہا ہے تو فوج ،رینجرز اور ایف سی کو انہی صوبوں میں عوام کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔ جب کہ 2013ء میں ایک APC پنجاب میں منعقد کی گئی۔امن و عامہ سے متعلق اس APCکانفرنس جس میں وزیر اعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ISIکے چیف جنرل رضوان اختر نے یک زباں ہوکر شرکائے اے پی سی کانفرنس کو یقین دلایاتھا کہ یہ فوجی آپریشن جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف ہوگا یعنی جو دہشت گرد آرمی اسکول پشاور ،کامرا بیس ،نیول بیس ،ISIکے ہیڈکوارٹر ،CIAبلڈنگ کراچی اور GHQپر حملے کرتے رہے ہیں ،مساجد ،امام بارگاہوں ، مزارات ،بازاروں پر حملے کرتے رہے ہیں ایسے سفاک دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن کیا جائے گا اور یہ آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جائے گا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ تین سال سے عوام دیکھ رہے ہیں کہ اس آپریشن کا دائر ہ صوبہ بلوچستان ،صوبہ کے پی کے اور صوبہ سندھ سے آگے نہیں بڑھ رہا ہے جب کہ صوبہ پنجاب کی حکومت نے صاف کہہ دیا ہے کہ پنجاب میں یہ آپریشن رینجرز ،ایف سی جیسے ادارے نہیں کرینگے اور پنجاب میں یہ آپریشن پولیس سے کرایا جائے گا۔
اب صوبہ بلوچستان ،صوبہ کے پی کے اور صوبہ سندھ کے عوام کو اس کھلی دھاندلی اور ناانصافی کے خلاف بے غیرتی کی چادر اتار پھینکنی ہے یا اوڑے رکھنی ہے اس کا جواب وہاں کے رہنما اپنے عوام کو بتائیں ۔