ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا
احتجاجی مظاہرہ پیپلز پارٹی کی جانب سے قانون ساز ادارے کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کے خلاف کیا جائے گا
پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی قانون میں تیسری مرتبہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری ترمیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے
ایم کیو ایم مخصوص نشستوں، میئر، ڈپٹی مئیر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں کو بے نقاب کرے گی
کراچی ۔۔۔ 19؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے مؤرخہ 20 جنوری 2016ء بروز بدھ شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس پرامن احتجاجی مظاہرے میں حق پرست اراکین، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قانون ساز ادارے کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود اپنی عددی اکثریت کا غلط استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی قانون میں تیسری مرتبہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری ترمیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ایم کیو ایم مخصوص نشستوں، میئر، ڈپٹی مئیر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں کو بے نقاب کریں گی۔