پشاور بم دھماکا افسوسناک ہے،قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع سے گہرہ رنج پہنچاہے ،الطا ف حسین
اللہ تعالیٰ پشاور بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جواررحمت اورزخمیوں کو جلد و مکمل صحت عطا کرے،الطاف حسین
متاثرین کو سرکاری خرچ پر سہولیات فراہم کرکے انکا دکھ کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں،الطاف حسین کا خیبر پختونخواحکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔19جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے علاقے کارخانومارکیٹ کے نذدیک ہونیوالے بم دھماکہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے رنج کااظہار کیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افرا د کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے ، جناب الطاف حسین نے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ پشاور بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر کی طاقت دے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بم دھماکہ کے متاثرین کو سرکاری خرچ پر تمام سہولیات فراہم کرکے انکے دکھ کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔