سندھ اسمبلی میں ایم کیوا یم کے منتخب رکن خالد افتخارکاڈیفنس میں جعلی پولیس مقابلے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس
شہر یارکے جاں بحق ہونے کا واقعہ پولیس گردی کی کھلی مثال ہے ، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،خالد افتخار
قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی یقینی بناکر لواحقین کو فوری انصاف دلائیں، خالد افتخار کا توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ
کراچی ۔۔۔18 جنوری 2016ء
سندھ اسمبلی میں ایم کیوا یم کے منتخب رکن خالد افتخارنے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس میں کہاہے کہ ڈیفنس میں جعلی پولیس مقابلہ اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہر یار نامی نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پولیس گردی کی کھلی مثال ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریار کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بناکر شہر یار کے لواحقین کو فوری انصاف دلائیں اورمتاثرہ خاندان کو ہر ممکن مالی معاونت فراہم کریں ۔