کراچی سمیت ملک بھر کے انتخابات اور اداروں کی تشکیل کوفی الفور مکمل کر کے عوامی خدمات کیلئےبھرپور اختیارات دیئے جائیں، ایم کیوایم قائم مقام کنوینر ندیم نصرت
بلدیاتی اداروں کو جب تک بااختیار نہیں بنایا جائے گا ملک ترقی نہیں کرسکے گا، قائم مقام کنوینرندیم نصرت
پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے تو ان ترقی یافتہ ممالک میں رائج بلدیاتی نظام کو بھی اختیار کرناپڑے گا
بلدیاتی انتخابات کی تکمیل اور اختیار ات کی اداروں کی منتقلی میں تاخیر بدنیتی کا ثبوت ہے،ندیم نصرت
ایم کیوایم اورسیز ڈنمارک یونٹ کے اعلان کے موقع پر خطاب
لندن۔۔18جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے تو ہمیں ان ترقی یافتہ ممالک میں رائج بلدیاتی نظام کو بھی اختیار کرناپڑے گا ۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم اور سیز ڈنمارک یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان بالخصوص کراچی میں بلدیاتی اداروں کو جب تک بااختیار نہیں بنایا جائے گا ملک ترقی نہیں کرسکے گا ،بلدیاتی انتخابات کوشروع ہوگئے کئی ماہ گزجانے کے باوجود یہ عمل سرخ فیتے کا شکار ہوگیا ہے اور اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کی تکمیل اور اختیار ات کی اداروں کی منتقلی میں تاخیر بدنیتی کا ثبوت ہے۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے انتخابات اور اداروں کی تشکیل کوفی الفور مکمل کر کے ان کو عوامی خدمات کیلئے بھرپور اختیارات دیئے جائیں ۔ آخرمیں ندیم نصرت نے ایم کیوایم اورسیز ڈنمارک یونٹ کا باظابطہ اعلان کرتے ہوئے سعد احمد کو یونٹ آرگنائزر اور ان کے معاونت کیلئے تین رکنی کمیٹی احسن صدیقی محمد توصیف اور شیخ سلیم کو مقرر کیا ۔