Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے روح پرورمحفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جسمیں بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت و قوالی کے نذرانہ عقیدت پیش کئے گئے


متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے روح پرورمحفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جسمیں بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت و قوالی کے نذرانہ عقیدت پیش کئے گئے
 Posted on: 1/15/2016
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے روح پرورمحفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جسمیں بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت و قوالی کے نذرانہ عقیدت پیش کئے گئے
روح پرور محفل ذکر مصطفی ﷺ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر شاہد پاشا،کف الوری واراکین عبدالحسیب ،اقبال مقدم ،رضوان بابر، قاسم علی رضا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین ،کراچی حق پرست نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،انجینئر صابر حسین قائم خانی،دلاور قریشی ایڈوکیٹ ، عائشہ آفتاب ،رعنا انصار،ہیرسوہو،حق پرست چیئرمینز ،وائس چیئرمنز،کونسلرز اور معززین شہر و حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
حیدرآباد ۔۔۔ 15؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے روح پرورمحفل ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جسمیں بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت و قوالی کے نذرانہ عقیدت پیش کئے گئے ۔اس روح پرور محفل ذکر مصطفی ﷺ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر شاہد پاشا،کف الوری واراکین عبدالحسیب ،اقبال مقدم ،رضوان بابر، قاسم علی رضا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین ،کراچی حق پرست نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،انجینئر صابر حسین قائم خانی،دلاور قریشی ایڈوکیٹ ، عائشہ آفتاب ،رعنا انصار،ہیرسوہو،حق پرست چیئرمینز ،وائس چیئرمنز،کونسلرز اور معززین شہر و حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ْاس موقع پر عمائدین شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس پر نور محفل ذکر مصطفی ﷺ میں کراچی و حیدرآباد کے معروف نعت خواں و قوال حضرات راشد اعظم ،حافظ طاہر قادری ،حافظ مستقیم ،امبر اشرف ،اسد ایوب ،شفیق احمد،آغا گوہر علی، ثقلین رشید ،عمران زسہروردی ،نذیر احمد فریدی ،منظور حسین کھوکر ،حسان یامین ،الیاس رحمانی، محمدارسلان نقشبندی ،تاج محمد ،حافظ حسان خلیق ،مرزافرخ سہروردی،منشی محمد حسین چشتی،ڈاکٹر شہانہ افسر،شیما اکرم،عالیہ خان ،عظمیٰ شاہد،زماں ذکی تاجی و ہمنواودیگر نے گلہائے عقیدت اور اپنے تازہ کلام پیش کیے جبکہ محفل ذکر مصطفی ﷺ میں نظامت کے فرائض معروف ثناء خواں رفیق احمد شیخ،سلیم میمن سلطانی،اویس متین ودیگر نے خشوع و خضوع سے انجام دیئے اور پر رونق محفل میں اپنی شعلہ بیانی سے سماں باندھ دیا ۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور درود سلام کی صداؤں سے ہوا۔اس موقع پر باغ مصطفی گراؤنڈلطیف آباد کی فضاء وقفے وقفے سے سبحان اللہ ،نعرہ تکبیر ۔۔۔۔۔اللہ اکبر اور نعرہ رسالت ﷺ ۔۔۔۔یارسول اللہ،نعرہ حیدری ۔۔۔۔یاعلی ۔۔۔۔۔،ماشاء اللہ سے گونجتی رہی نعت خواں حضرات نے پر رونق محفل کے انعقاد پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی سمیت ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کی ۔اس بابرکت محفل میں علماء کرام ،مشائق حضرات ،مذہبی اسکالرز اور حیدرآباد کے سیکٹرزویونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ شہر کے معززین اورعوام کے ساتھ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل ذکر مصطفی ﷺ کے اختتام پر قائدتحریک جناب الطاف حسین بھائی کے درازی عمر و صحت کامل اور تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

1/10/2025 8:53:18 PM