مٹھی میں معصوم بچوں کی ہلاکت حکومت سندھ کی نااہلی اور بے حسی ہے، خواجہ اظہار الحسن
اگر حکومت سندھ میں ذرہ برابر بھی احساس ذمہ داری ہے تو وہ تھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے معصوم بچوں کی اموات کا فوری نوٹس لے
حکومت سندھ کو تھر کے عوام سے ذرہ برابر بھی ہمدردی نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تھر کے عوام کو موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
سندھ حکومت ہر سال کروڑوں روپے تھر کے لئے مختص کرتی ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کو تھر کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن
کراچی ۔۔۔14جنوری2016ء
سندھ اسمبلی قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے تھرکے علاقے مٹھی میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کوحکومت سندھ کی نااہلی اوربے حسی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اگرحکومت سندھ میں ذرہ برابربھی احساس ذمہ داری ہے تووہ فوری طورپرتھرمیں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے تھرمیں معصوم بچوں کی اموات کانوٹس لے اوراپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تھرکے عوام خصوصاًمعصوم بچوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات کے ساتھ خوراک اور پینے کاصاف پانی فراہم کرے۔ایک بیان میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ تھرکے حالات دیکھ کراس بات کابخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ حکومت سندھ کوتھرکے عوام سے ذرہ برابربھی ہمدردی نہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ تھرکے عوام کوموت کے منہ میں جاتادیکھ کرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تھرخصوصاًمٹھی میں ہرسال سینکڑوں بچے ہلاک ہوجاتے ہیں،تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی جانب سے تھر میں بچوں کی اموات کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیاجارہا جبکہ محض فوٹوسیشن کرکے تھرکے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے میڈیاپرحقیقت کے برعکس بیانات دیکرعوام کوگمراہ کیاجارہاہے جس کے باعث ہلاکتوں میں ہرسال کئی گنا اضافہ ہوتاجارہاہے جوحکومتی نااہلی ،ناکامی اوربے حسی کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ہرسال کروڑوں روپے تھرکے لئے مختص کرتی ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی عملی اقدامات نظرنہیںآرہے ہیں اورایسامحسوس ہوتاہے کہ سندھ حکومت کوتھرکے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔خواجہ اظہارالحسن نے مطالبہ کیاکہ خوراک اورپینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث تھرخصوصاًمٹھی میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کانوٹس لیاجائے اورمعصوم بچوں کی ہلاکتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں۔