ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس رینجرز چوکی کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار ہمدردی
نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کی جلد تحقیقات کرائی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔14 جنوری 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے پاس واقع رینجرزچوکی کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کہ نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادسے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پہلے سے آگاہ کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے پھر بھی رینجرز کی چوکی کے پاس ہونے والابم دھماکہ تشویش کا باعث ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر داخلہ چودہدری نثار ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی ،صوبائی وزیر داخلہ انور سیال اور حکومتی نمائندگان سے مطالبہ کیا کے نارتھ ناظم آباد میں دھما کے کی جلد تحقیقات کرائی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔