داعش کی بڑھتی ہوئی کھلے عام کارروائیوں کے بعد پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ڈیڑھ سال قبل پریس کانفرنس کرکے قوم کوآگاہ کیاکہ پاکستان میں داعش آگئی ہے
حقائق سے انکارکی روش پرچلنے والے حکمرانوں نے پاکستان میں داعش کے وجود سے صاف انکارکیا، سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے بھی داعش کی کارروائیوں کو نہیں مانا
حقائق بیان کرنے کی پاداش میں قائدتحریک الطاف حسین کے میڈیا واخباری بیانات وتصاویر تک پرپابندی عائدکردی گئی
گزشتہ روزاسلام آبادمیں ا ے آروائی کے دفترپربم حملہ کے بعد بعض رہنما داعش کی کارروائیوں کوتسلیم کرنے پرمجبورہوگئے ہیں
ہم اپنے قائدجناب الطاف حسین کوان کی بصیرت ،دوراندیشی اورسچائی پر آج ایک بار پھرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کی بتائی ہوئی باتیں آج پھردرست ثابت ہورہی ہیں۔ندیم نصرت
جولوگ قائدتحریک الطاف حسین کی باتوں سے انکارکرتے تھے اوران کامذاق اڑاتے تھے انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے
اگرحکمرانوں نے شترمرغ کی طرح ریت میں سردبائے رکھنے کی پالیسی جاری رکھی اور حالت انکارسے باہرنہ نکلے تومذہبی انتہاپسندعناصر پاکستان کوتباہ کردیں گے۔ ندیم نصرت
وقت آگیاہے کہ ارباب اختیارواقتدارقائدتحریک الطاف حسین کی سیاسی بصیرت وسچائی کوملک کے مفاداورسالمیت کے لئے استعمال کریں
قائدتحریک کے خطابات پر عائدپابندی کاخاتمہ کریں ایم کیوایم کے ساتھ ملکر پاکستان کے وجودکے اصل دشمنوں کے خلاف کارروائی کریں
لندن۔۔۔ 14 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ کراچی، اسلام آباداورملک کے مختلف شہروں میں داعش کی بڑھتی ہوئی کھلے عام کارروائیوں اوران کارروائیوں کے اعلانیہ اعتراف کے بعد پاکستان میں داعش کے وجودسے انکارکرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے واحدرہنماہیں جنہوں نے ہمیشہ قوم کوآنے والے خطرات سے وقت سے پہلے آگاہ کیا، قائدتحریک الطاف حسین نے کئی سال قبل قوم کوآگاہ کیاکہ ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں طالبانائزیشن ہورہی ہے، طالبان شہرکے مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کررہے ہیں لیکن اس وقت کی حکومت کے وزراء اورمخالف سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے نہ صرف اس سے انکارکیا بلکہ قائدتحریک کامذاق اڑایااور انہیں طرح طرح کے طعنے دیے۔قائدتحریک نے ڈیڑھ سال قبل باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے قوم کوآگاہ کیاکہ پاکستان میں داعش آگئی ہے، داعش کے لوگ دہشت گردی کے لئے بھرتیاں کررہے ہیں اورلوگوں کواپنے ساتھ ملارہے ہیں،اس سے نمٹنے کیلئے فوری طورپراقدامات کئے جائیں لیکن حقائق سے انکارکی روش پرچلنے والے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان میں داعش کے وجود سے صاف انکارکیا، سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے بھی داعش کی کارروائیوں کو نہیں مانا بلکہ الٹاقائدتحریک الطاف حسین کوہی الزامات کانشانہ بنایا۔یہی نہیں بلکہ حقائق بیان کرنے کی پاداش میں قائدتحریک الطاف حسین کے میڈیا واخباری بیانات وتصاویر تک پرپابندی عائدکردی گئی۔ آج جب داعش نے پورے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور گزشتہ روزاسلام آبادمیں بھی ا ے آروائی کے دفترپربم سے حملہ کیاہے اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے تو بعض رہنما داعش کی کارروائیوں کوتسلیم کرنے پرمجبورہوگئے ہیں اورخودیہ کہہ رہے ہیں کہ داعش نے اسلام آبادمیں پنجے گاڑ لئے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم اپنے قائدجناب الطاف حسین کوان کی بصیرت ،دوراندیشی اورسچائی پر آج ایک بار پھرخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی بتائی ہوئی باتیں آج پھردرست ثابت ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ قائدتحریک الطاف حسین کی باتوں سے انکارکرتے تھے اوران کامذاق اڑاتے تھے ان تمام لوگوں کوآج شرمسارہوکرقوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ندیم نصرت نے کہاکہ اگرآج بھی حکمرانوں نے شترمرغ کی طرح ریت میں سردبائے رکھنے کی پالیسی جاری رکھی اور حالت انکارسے باہرنہ نکلے تومذہبی انتہاپسند
عناصر پاکستان کوتباہ کردیں گے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ارباب اختیارواقتدارقائدتحریک الطاف حسین کی سیاسی بصیرت وسچائی کوملک کے مفاداورسالمیت کے لئے استعمال کریں۔ ان کے خطابات پر عائدپابندی کاخاتمہ کریں اورایم کیوایم کے ساتھ ملکر پاکستان کے وجودکے اصل دشمنوں کے خلاف کارروائی کریں۔