Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف اہم قومی معاملات میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،خدارا مہاجروں کوانصاف دلانے میں بھی اپناکرداراداکریں ۔الطاف حسین


جنرل راحیل شریف اہم قومی معاملات میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،خدارا مہاجروں کوانصاف دلانے میں بھی اپناکرداراداکریں ۔الطاف حسین
 Posted on: 1/12/2016
جنرل راحیل شریف اہم قومی معاملات میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،خدارا مہاجروں کوانصاف دلانے میں بھی اپناکرداراداکریں ۔الطاف حسین
پاکستان میں اقتدارکی طاقت کاسرچشمہ فوج ہے اورجنرل راحیل شریف مسلح افواج کے سربراہ ہیں
میں جنرل راحیل شریف کی بہادری اور جراتمندانہ کردار کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے طالبان کے خلاف ضرب عضب کاآغازکیا
اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر ترس کھاکرجنرل راحیل شریف کوبھیجاہے ۔میں راحیل شریف کی کامیابی کیلئے کل بھی دعاکرتاتھا،آج بھی کرتاہوں
جنرل راحیل شریف انصاف پسندہیں،انہیں مہاجر وں کے ساتھ کی جانے والی کھلی ناانصافیاں بندکراناچاہئیں
فوج ہمیں کھل کربتاد ے کہ وہ مہاجروں کوکیاسمجھتی ہے؟ہماری بات سنی جائے اورہمیں ہمارے جائزحقوق دیے جائیں
ہم پاکستان کے خلاف نہیں، ہمیں بھی اپناسمجھیں، کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا ملک کے وزیراعظم کاحال یہ ہے کہ وہ ملک سے زیادہ بیرون ملک دوروں پرہوتے ہیں
مہاجروں کوان کے حقوق سے محروم رکھاجارہاہے ، وہ اگرانتخابات جیت بھی جائیں توانہیں اختیارات نہیں دیے جاتے
حکومت سندھ کراچی سے کشمورتک تمام بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دے،ہم لڑائی نہیں چاہتے بلکہ ملکررہناچاہتے ہیں
حکومت سندھ بات چیت سے معاملے کوحل کرلے اوربلدیاتی نمائندوں کے حق کوتسلیم کرے 
اگرحکومت سندھ نے کراچی اورسندھ کے دیگرشہروں کواختیارات نہیں دیے توعوام بھی سندھ اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے
آصف زرداری کی یہ بات صحیح ہے کہ آپریشن کایہ مینڈیٹ نہیں ہے کہ رینجرز کرپشن کے خلاف کارروائی کرے
کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے ہیڈآفس کے سامنے ایم کیوایم کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
لندن ۔۔۔ 12 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں اقتدارکی طاقت کاسرچشمہ فوج ہے اورجنرل راحیل شریف مسلح افواج کے سربراہ ہیں لہٰذاہم ان سے کہتے ہیں کہ آپ جہاں ملک کے دفاع سمیت دیگراہم قومی معاملات میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،خدارا مہاجروں کوانصاف دلانے میں بھی اپناکرداراداکریں ۔حکومت سندھ کراچی سے کشمورتک تمام بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دے،اسی میں سب کابھلاہے ،ہم لڑائی نہیں چاہتے بلکہ ملکررہناچاہتے ہیں اوراگرحکومت سندھ نے کراچی اورسندھ کے دیگرشہروں کواختیارات نہیں دیے توہم بھی سندھ اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارآج کراچی میں میں صوبائی الیکشن کمیشن کے ہیڈآفس کے سامنے ایم کیوایم کی جانب سے کئے جانے والے ایک بڑے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں کراچی سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے کونسلروں، یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں، ارکان اسمبلی اورپارٹی کے مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں اورکارکنوں سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ مظاہرے سے نامزدمیئر کراچی وسیم اختراور ایم کیوایم کے دیگر ر ہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے کامقصدمیئراورڈپٹی میئر اوراقلیتوں،خواتین اورنوجوانوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تاخیری حربوں، بلدیاتی اداروں کوان کے اختیارات سے محروم کرنے اورایم کیوایم کے خلاف حکومت سندھ کے غیرآئینی وغیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج ریکارڈکراناتھا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں منعقد ہوئے اور کچھ شہروں میں الیکشن ہوئے ڈیڑھ ماہ، کہیں ایک ماہ اورکہیں ہفتوں ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک نومنتخب نمائندوں کی حلف برداری تک نہیں ہوئی ہے ، میئرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کے الیکشن میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے ، عوام کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں سے ان کے اختیارات بھی چھین لئے ہیں اور کوئی سننے والانہیں ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ جہاں دیگرمعاملات میں اپنا کردار اداکررہے ہیں وہاں اس معاملے میں بھی فوری مداخلت کریں اورکراچی سمیت سندھ بھرکے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کامعاملہ بھی حل کرائیں۔
انہوں نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ آپ کہتے ہیں کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کادفاع کریں گے توکیا سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجر مسلمان نہیں ہیں؟ آخرانہیں انکے حقوق دلانے کے سلسلے میں اپناکرداراداکیوں نہیں کرتے؟مہاجروں کوان کے حقوق سے محروم رکھاجارہاہے ، وہ اگر انتخابات جیت بھی جائیں توانہیں اختیارات نہیں دیے جاتے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں جنرل راحیل شریف کی بہادری اوران کے اس جراتمندانہ کردار کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب کاآغازکیااوراس پر میں نے انہیں کھل کرسپورٹ کیا، فوج کے حق میں ایک ملین کی ریلی نکالی اورکھڑے ہوکرمسلح افواج کوسیلوٹ کیا۔ میں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کواس وقت سپورٹ کیاجب نیشنل ایکشن پلان کیلئے کوئی اے پی سی نہیں ہوئی تھی حالانکہ مجھے ہی غدارکہاجاتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایک تقریب میں کسی نے جنرل راحیل شریف کے سامنے اسلام آبادمیں ڈی ایچ اے کی زمین پرقبضہ کا زکرکیاجس میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کے بھائی کانام آرہا ہے تو اس پر جنرل راحیل شریف نے واضح الفاظ میں یہی کہاکہ جوبھی کرپشن میں ملوث ہو،خواہ وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر فائزہویااس کابھائی ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں ضرورلاناچاہیے،خواہ وہ میراسگابھائی ہو۔مجھے یہ جان کرخوشی ہوئی ، میں سمجھتاہوں کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر ترس کھاکرجنرل راحیل شریف کوبھیجاہے ۔میں جنرل راحیل شریف کی کامیابی کیلئے کل بھی دعاکرتاتھا،آج بھی کرتاہوں اورساتھ ساتھ یہ دعابھی کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ جنرل راحیل شریف کودیگرمعاملات بھی سمجھنے اورانہیں حل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف انصاف پسندہیں،انہیں مہاجر نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اوران پر ڈھائے جانے والے مظالم کابھی نوٹس لیناچاہیے، ہمارے ساتھ کی جانے والی کھلی ناانصافیاں بندکراناچاہئیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی سیاسی جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت اورعسکری قیادت نے یہ یقین دلایا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان طالبان اور کالعدم تنظیموں کے جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاجائے گاجومسلح افواج کے مراکز، مساجد، امام بارگاہوں پرحملوں،خودکش دھماکوں، فوجیوں کے گلے کاٹنے اورآرمی پبلک اسکول میں طلبہ کے بہیمانہ قتل اوردہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی یہ بات صحیح ہے کہ اس آپریشن کایہ مینڈیٹ نہیں ہے کہ رینجرزکے ایم سی کے ہیڈآفس میں جاکرفائلیں اٹھالے جائے، کرپشن کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے سوال کیاکہ اگرکرپشن کے خلاف بھی کارروائی ہونی ہے تو کیاکرپشن صرف سندھ میں ہے؟کیا پنجاب میں کرپشن نہیں ہے ؟ کیا بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں کرپشن نہیں ہے؟انہوں نے کہاکہ آصف زر داری یاپیپلزپارٹی کے رہنماؤں کوتویہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت میں دولفظ بولتے بلکہ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے دوروزقبل ہی یہ کہاکہ جب آپریشن شروع ہوا تووہ ٹھیک تھا لیکن اب اس کارخ تبدیل ہوگیاہے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے آباؤاجدادنے پاکستان بنایالیکن ہم ہی اپنے حقوق سے محروم ہیں، فوج ہمیں کھل کربتاد ے کہ وہ مہاجروں کوکیاسمجھتی ہے؟ہماری بات سنی جائے اورہمیں ہمارے جائزحقوق دیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ آج چین کاوزیرہویاامریکہ کا، سعودی عرب کاوزیرخارجہ ہویاولی عہدہو،وہ پہلے جنرل راحیل شریف سے ملنے جاتاہے۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جہاں ملک کے دفاع سمیت دیگراہم قومی معاملات میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،خدارا مہاجروں کو انصاف دلانے میں بھی اپناکرداراداکریں ،ہم ایک بار پھر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں، ہمیں بھی اپناسمجھیں،ہمیں اپنے ساتھ ملائیں،ہم ساتھ ہوں گے توکوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم آرمی چیف سے اسلئے کہہ رہے ہیں کیونکہ ملک کے وزیراعظم کاحال یہ ہے کہ وہ ملک سے زیادہ بیرون ملک دوروں پر ہوتے ہیں، انہوں نے رینجرزکے اختیارات کے معاملے پر سندھ اوروفاق میں پیداہونے والے تنازعے کے حل کیلئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو سندھ کادورہ کرنے اوروزیراعلیٰ سندھ سے ملکرمعاملے کوحل کرنے کی ہدایت کی لیکن وزیرداخلہ نے اس بات کو یکسرنظرانداز کردیا۔ وزیراعظم نے کراچی میں آپریشن کی نگرانی کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی بات کی لیکن آج تک وہ مانیٹرنگ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت فوج کی کتنی بٹالین تھیں اورآج کتنی بٹالین ہوچکی ہیں ۔ اسی طرح دنیاکے مختلف ملکوں کے قیام کے وقت کتنے صوبے تھے اورآج ان کے صوبوں کی تعدادکتنی ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کے آج بھی چار ہی صوبے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے ،اب ملک چارصوبوں سے نہیں چل سکتا،ملک کو مستحکم کرنے اورایک قوم کاتصورمضبوط کرنے کیلئے پاکستان میں فی الفور20 صوبے بنادیے جائیں۔ نئے صوبوں کاقیام پاکستان کومضبوط بنانے اوراچھانظام لانے کاباعث ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام رہتے ہیں ، ماضی میں ہمیں ایک سازش کے تحت آپس میں لڑایاگیالیکن اب ہم نے فیصلہ کرلیاہے کہ ہم سب آپس میں بھائیوں کی طرح مل جل کررہیں گے، یہاں سب کامساوی حق ہوگا، یہاں رہنے والا پنجابی،پختون ،سندھی اوربلوچ کراچی کامیئربھی بن سکے گااورچیف منسٹربھی بن سکتاہے، یہاں سب کوپوراحق ملے گا اورکسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت سندھ کراچی سے کشمورتک تمام بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دے،اسی میں سب کا بھلا ہے ،ہم لڑائی نہیں چاہتے بلکہ ملکررہناچاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ حکومت سندھ بات چیت سے معاملے کوحل کرلے اوربلدیاتی نمائندوں کے حق کوتسلیم کرے ،اگرحکومت سندھ نے کراچی اورسندھ کے دیگرشہروں کواختیارات نہیں دیے توعوام بھی سندھ اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے اورپھرکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
جناب الطاف حسین نے جنرل راحیل شریف سے کہاکہ ہم پورے ملک کی بھلائی چاہتے ہیں، پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،ہم توکہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف سندھ کے دانشوروں اورماہرین کوبلائیں ، ان کی دلیلیں سن لیں اوراگر وہ انہیں مطمئن کردیں توکالاباغ ڈیم بھی بنائیں،ہم بھی اس کی حمایت کریں گے۔جناب الطاف حسین نے پورے ملک کے شیعہ سنی عوام سے کہاکہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں آپ آپس میں مل جل کررہیں اورکسی بھی قیمت پر آپس میں نہ لڑیں بلکہ ایک دوسرے کی حفاظت کریں۔ انہوں نے انتہائی مختصرنوٹس پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 
 
تصاویر
وڈیو حصہ اول /دوئم

12/21/2024 5:59:33 PM