ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نابینا افراد پر تشددکی مذمت
نابینا افراد پر تشدد کی اطلاعات سے قائد تحریک الطاف حسین کو سخت رنج پہنچا ہے
ایم کیو ایم نابینا افراد کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے
حکومت پنجاب نابینا افراد کے جائز مطالبات پر فوری توجہ دے۔ رابطہ کمیٹی
لندن۔۔ 12جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نابینا افراد کی جانب سے کئے جانے والے جائز مطالبات پر فوری توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نابینا افراد پر کئے جانے والے تشدد کی اطلاعات سے قائد تحریک الطاف حسین کو سخت رنج پہنچا ہے اور انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نابینا مظاہرین سے ملاقات کر کے انہیں اس بات سے آگاہ کریں کہ ایم کیو ایم ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان مطالبات کو متعلقہ فورمز پر اٹھائے گی۔
رابطہ کمیٹی نے مظاہرین پر تشدد کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نابینا افراد کے جائز مطالبات پر فوری توجہ دی جائے۔