Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت


شہر میں ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/11/2016
شہر میں ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت
تشدد کے واقعات ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی کھلی غنڈہ گردی ہے، ارکان سندھ اسمبلی
ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے، شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے اور ان سے قانونی طریقے سے نمٹنے کے بجائے غیر مہذب طریقے سے پیش آرہے ہیں، ارکان سندھ اسمبلی
ٹریفک پولیس اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر بلاجواز تشدد کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، ارکان سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔11، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر میں ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ شہریوں پر تشدد کے واقعات ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی کھلی غنڈہ گردی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں ایک ہی دن میں شہریوں پر ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے تشد د کے واقعات رونما ہونے سے واضح ہوگیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور اس کے پرائیویٹ کنٹریکٹر اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے ، شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے اور ان سے قانونی طریقے سے نمٹنے کے بجائے غیر مہذب طریقے سے پیش آرہے ہیں اور غیر قانونی طریقوں کا استعمال کررہے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کے واقعات سے ایسا محسو س ہوتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اور پرائیویٹ کنٹریکٹر اپنے آپ کو قانون سے ماورا تصور کررہے ہیں اور اپنے بنیادی فرائض کو بھلا بیٹھے ہیں ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ٹریفک پولیس اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کی جانب سے شہریوں پر بلاجواز تشدد کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ٹریفک پولیس اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کو اپنے فرائض سے غفلت نہ برتنے کا پابند کیاجائے ۔ 

1/10/2025 8:47:22 PM