Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد تحریک الطاف حسین کا تازہ ترین اورانتہائی اہم بیان


ایم کیوایم کے قائد تحریک الطاف حسین کا تازہ ترین اورانتہائی اہم بیان
 Posted on: 1/11/2016
پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے وجود کو ختم کرنے کیلئے غیرآئینی و غیرقانونی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ الطاف حسین
جن علاقوں سے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کامیاب ہوئی ہے، پیپلزپارٹی ان علاقوں کے عوام کو مزید پریشانیوں کی دلدل میں دھکیلنے اور ان کی زندگیوں کو اجیرن بنارہی ہے
پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم دشمن جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے بعض اہم افراد سے رابطوں کے بعد سازشی منصوبے کا آغاز کردیا ہے
اس سازشی منصوبے کے تحت ایک طرف تو روزانہ پائپ لائنوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے
گٹروں کے ڈھکن غائب کرکے شہریوں کی گاڑیوں کونقصان پہنچانے اور انہیں ذہنی وجسمانی اذیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے
پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایم کیوایم کے نامزدمیئر کراچی اوردیگررہنماؤں پر روزانہ نئے نئے الزامات اور مقدمات قائم کرنے اور انہیں پابند سلاسل کرنے کیلئے عدلیہ کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے
تمام کارکنان خصوصاً رابطہ کمیٹی ماضی کی طرح ان تازہ ترین سازشوں کو بھی ناکام بنانے کیلئے ذہنی وجسمانی طورپر تیار ہوجائیں
پرامن احتجاجی مظاہروں کے ذریعے پیپلزپارٹی کی حکومت کے غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے دنیا کو آگاہ کریں
قائد تحریک الطاف حسین کا تازہ ترین اوراہم بیان
لندن ۔۔۔ 11 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک تازہ ترین اوراہم بیان میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں، کارکنوں اورعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے وجودکوختم کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھرغیرآئینی وغیرقانونی اوراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں سے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کامیاب ہوئی ہے،پیپلزپارٹی ابھی سے ان علاقوں کے عوام کو مزید پریشانیوں کی دلدل میں دھکیلنے اوران کی زندگیوں کواجیرن بنانے کے عمل پر گامزن ہوچکی ہے ۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے تمام ایم کیوایم دشمن جماعتوں بشمول جماعت اسلامی حتیٰ کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض اہم افراد سے رابطے مکمل ہونے کے بعد اپنے سازشی اور گھناؤنے منصوبے کاآغازکردیاہے۔اس سازشی منصوبے کے تحت ایک طرف توروزانہ شہرکی پانی کی لا ئنوں کونقصان پہنچایاجارہاہے اور دوسری جانب حکومتی اہلکاروں کے زریعے کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص ، نوابشاہ اور سکھرمیں گٹروں کے ڈھکن غائب کرکے جگہ جگہ شہریوں کی گاڑیوں کونقصان پہنچانے، ٹریفک جام کرنے اورانہیں ذہنی وجسمانی اذیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ جبکہ تیسری جانب پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایم کیوایم کے نامزدمیئر کراچی اوردیگررہنماؤں پر روزانہ نئے نئے الزامات اور مقدمات قائم کرنے اور ان الزامات کے تحت انہیں پابندسلاسل کرنے کیلئے عدلیہ کوبھی استعمال کرناشروع کردیاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس سازش کے ثبوت کے لئے میں 10جنوری 2016ء کووزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے اس بیان کوپیش کرتاہوں جس میں انہوں نے ایم کیوایم کا نام لئے بغیریہ کہاکہ ’’ جب شروع میں آپریشن ہورہاتھاتو وہ ٹھیک تھا لیکن بعد میں اس کارخ پیپلزپارٹی کی طرف موڑکراسے مشکوک بنادیا گیا ہے‘‘ ۔ 
جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں خصوصاً رابطہ کمیٹی سے کہاکہ وہ جرات وہمت کامظاہرہ کریں اورجس طرح انہوں نے ماضی میں ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کوناکام بنایاہے اسی طرح ان تازہ ترین سازشوں کوبھی ناکام بنانے کے لئے ذہنی وجسمانی طورپر تیار ہوجائیں اورپرامن احتجاجی مظاہروں کے ذریعے پیپلزپارٹی کی حکومت کے غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے دنیا کو آگاہ کریں۔

1/10/2025 9:04:10 PM