ایم کیوایم کے تحت نئے سالِ کے موقع پر’’نئے صوبوں کاقیام۔۔۔مضبوط ومستحکم پاکستان‘‘کے عنوان سے خوبصورت کیلنڈرکااجراء
کیلنڈرکااجراء سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشاواراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ میں کیا
ایم کیوایم کے تحت اجراء کیے گئے سالِ نوکے کیلنڈرمیں سال2016ء کونئے صوبوں کی تشکیل کی جدوجہدکا سال قراردیاگیاہے
کراچی: ۔۔۔ 08؍ جنوری 2016ء
ہرسال کی طرح امسال بھی ایم کیوایم کی جانب سے سالِ نوکے پرمسرت موقع پر’’نئے صوبوں کاقیام۔۔۔مضبوط ومستحکم پاکستان‘‘کے عنوان سے خوبصورت کیلنڈرکااجراء کردیاگیا ہے۔کیلنڈرکااجراء ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشاواراکین رابطہ کمیٹی شبیراحمدقائمخانی،رضوان بابر،عارف خان ایڈووکیٹ،عادل خان،زاہدمنصوری،محترمہ زرین مجیداورریحانہ نسرین کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں کیا۔سالِ نوکے کیلنڈرمیں سال2016ء کونئے صوبوں کی تشکیل کی جدوجہدکا سال قراردیاگیاہے جس میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ پاکستان کی عوام کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب اس امیدسے دیکھتے ہوئے دکھایاگیاہے کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت کوجانتے ہوئے الطاف بھائی کوبڑی امیدکے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔کیلنڈرمیں پاکستان کی بیس کروڑعوام اورمحض چارصوبوں کاموازانہ دنیاکے دیگرممالک کی آبادی اور وہاں کے صوبوں کی تعدادسے کیاگیاہے اورپاکستان کے تمام ڈویژن کی آبادیاںآج بھی1998ء کی مردم شماری کے حساب سے دکھائی گئی ہیں۔a