Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاویدقریشی اورسینئروائس چیئرمین آئی اے عثمانی کے ہمراہ وفدکی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات


پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاویدقریشی اورسینئروائس چیئرمین آئی اے عثمانی کے ہمراہ وفدکی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات
 Posted on: 1/8/2016 1
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاویدقریشی اورسینئروائس چیئرمین آئی اے عثمانی کے ہمراہ وفدکی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات
ملاقات میں ملک خصوصاًصوبہ سندھ اورکراچی کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال
پی ای سی وفدنے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی پردل گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی 
پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کار کردگی اورنئے انجینئرزکی بہتری کے لئے کی گئیں کاوشوں سے آگاہ کیا
غریب متوسطہ کی قیادت ہی پاکستان میں حقیقی انقلاب لاسکتی ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کراچی: ۔۔۔ 08؍ جنوری 2016ء
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاویدقریشی اورسینئروائس چیئرمین آئی اے عثمانی کی سربراہی میں پی ای سی کے نمائندہ وفدنے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی ۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں ملک خصوصاًصوبہ سندھ اورکراچی کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفدمیں انجینئرایازمرزا،انجینئررجمشیدرضوی،انجینئرنجم الدین شیخ،انجینئریوسف قائم خانی، انجینئرطیب حسین،انجینئر فرحت خان، انجینئرعاصم حسین،انجینئرعادل عسکری اورانجینئرسبین غوری سمیت دی انجینئرنگ کے دیگرذمہ داران نے شریک تھے ۔اس موقع پرایم کیو ایم سینئررہنماء ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی سیدامین الحق اورڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ بھی موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاویدقریشی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی پردل گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اورانہیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی چارماہ کی کار کردگی اورنئے آنے والے انجینئرزکی بہتری کے لئے کی گئیں کاوشوں سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفدکی نائن زیروآمدکاخیرمقدم کیااور انہیں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسطہ طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کے قائدالطاف حسین نے عزیزآباد کے120گزکے گھرسے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کیا اورآج بھی الطاف حسین کی رہائشگاہ ایم کیوایم کی سیاست کامرکزہے۔انہوں نے کہاکہ غریب متوسطہ کی قیادت ہی پاکستان میں حقیقی انقلاب لاسکتی ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفدکوبتایاکہ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جس نے پڑھے لکھے باشعورنوجوانوں کومنتخب کرواکرملک کے ایوانوں میں بھیجا جن میں انجینئرزاورڈاکٹرزکی تعدادنمایاں ہے۔بعدازاں وفدنے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواورمختلف شعبہ جات کابھی تفصیلی دورہ کیااور تنظیمی امور سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

1/10/2025 7:39:27 PM