میرایا قائدتحریک الطاف حسین یا ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار یاکارکن کا ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔محمدانور
گرفتارافرادکے حوالے سے میڈیاپرسامنے آنے والے مبینہ اعترافی بیان میں اپنے اوپرلگائے گئے الزام کی سختی سے تردیدکرتاہوں۔محمدانور
یہ الزام سراسرجھوٹ، بے بنیاداورحقائق کے سراسر منافی ہے ۔محمدانور
ماضی میں بھی اسی طرح جھوٹے الزامات اورخودساختہ اعترافی بیانات کے ذریعے ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔محمدانور
ڈاکٹر عمران فاروق شہیدکے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاتسلسل ہے ۔ محمدانور
لندن ۔۔۔ 8 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمدانورنے اپنے ایک بیان میں واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ان کایا قائدتحریک الطاف حسین یا ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار یاکارکن کا ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔محمدانورنے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل کے الزام میں پاکستان میں گرفتارافرادکے حوالے سے گزشتہ روز میڈیاپرجو مبینہ اعترافی بیان سامنے آیاہے اس میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔محمد انورنے واضح الفاظ میں کہاکہ میں اس مبینہ اعترافی بیان میں اپنے اوپرلگائے گئے الزام کی سختی سے تردیدکرتاہوں۔یہ الزام سراسرجھوٹ، بے بنیاداورحقائق کے سراسر منافی ہے ۔ محمد انور نے کہاکہ ماضی میں بھی اسی طرح جھوٹے الزامات اورخودساختہ اعترافی بیانات کے ذریعے ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے اور ڈاکٹر عمران فاروق شہیدکے قتل میں بھی ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاتسلسل ہے