آج کی نوجوان نسل کو کتابوں اور علم فنون کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہونی چاہیے، احمد سلیم صدیقی
اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ کتب میلے کے آخری روز ایم کیوایم رہنما کی گفتگو
کرا چی ۔۔۔۔7جنوری2015ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیلی سماجی ادارے اکیڈمک اینڈ سوشل سرکل اورجامعہ این ای ڈی یونٹ کے اشتراک سے جامعہ این ای ڈی میں تین روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتامی روز جامعہ این ای ڈی میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی اور چیئر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد صدیقی نے کتب میلے کا دورہ کیا۔اس موقع پر احمد سلیم صدیقی نے کتب میلے کے منتظمین کو منظم کتابی میلے کے انعقاد پر سرہاتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو کتا بوں اور علم فنون کے متعلق زیا دہ سے زیادہ معلومات حا صل ہونی چا ہیے اور اس سلسلے میں اس قسم کے کتب میلوں کا انعقاد خوش آئند ہے، سالانہ کتب میلے کے ٓاخری روز بھی طلبہ و طا لبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کتابوں کے نرخ میں خصوصی رعایت کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔طلبہ و طالبا ت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے ایونٹ طلبہ وطا لبات کیلئے جہاں مہنگا ئی کے دور میں ایک مفید ذریعہ ہیں وہیں کتا بوں سے دلچسپی پیدا کرنے کا بھی ایک اہم موقع ہے۔ کتا بی میلے کے اختتا می روز بھی طلبہ وطا لبات بھرپور مستفید ہو ئے جہا ں تدریسی کتب کے علاوہ انجینئرنگ کے آلات اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے گے۔